ویسپا کمپنی کا بغیر پٹرول کے چلنے والا سکُوٹر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
5a0337486e7b7.jpg

اسکوٹر کی بات کی جائے تو جس کمپنی کا نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے وہ ویسپا ہے، جس نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ اسکوٹر بغیر پٹرول کے 62 میل یا 100 کلو میٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی طرح اس کا ایک ہائبرڈ ورژن بھی دستیاب ہوگا جس میں گیس سے چلنے والا جنریٹر اسکوٹر کو 124 میل تک سفر کرنے میں مدد دے گا۔

کمپنی نے گزشتہ سال بجلی سے چلنے والے اسکوٹر کی تیاری کا اعلان کیا تھا اور اب اسے اٹلی میں جاری میلان موٹرسائیکل شو میں پیش کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق یہ 50 سی سی اسکوٹر ہوگا اور کمپنی کے مطابق یہ پہلی سواری ہے جو کہ فضاءمیں زہریلا دھواں خارج نہیں کرے گی۔
5a0337486d1c0.jpg

کمپنی کے مطابق یہ اسکوٹر شہری ماحول کے لیے پرفیکٹ ہے اور تنگ راستوں میں بھی لوگوں کو منزل تک بروقت پہنچنے میں مدد دے گا۔

یہ اسکوٹر کسی بھی دیواری آﺅٹ لیٹ کی مدد سے چار گھنٹے میں چارج کیا گیا جاسکتا ہے۔

اس میں لگی برقی بیٹری کی زندگی دس سال تک بتائی گئی ہے۔

اس میں 4.3 انچ کا ٹی ایف ٹی کلر ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ مختلف معلومات جیسے رفتار، رینج اور چارج لیول کے بارے میں بتاتا ہے۔
5a0337486db86.jpg

اس اسکوٹر کے ڈسپلے کو میسجز اور آے والی کالز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اپلیکشن کے ذریعے اسکوٹر میں مسائل کے بارے میں جاننا ممکن ہوگا جبکہ راستوں کے لیے ایک نقشہ بھی ہوگا۔

کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم اس کے مطابق اگلے سال یہ دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کے پری آرڈر مارچ یا اپریل میں شرو ع ہوجائیں گے۔

https://www.dawnnews.tv/news/1067762/
 
salmaa

Politcal Worker (100+ posts)
This story is same like the Car runs with water..........Electricity is even not available for necessities how come the scooter will run
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
پچھلے دنوں میں اپنی کمپنی کی طرف سے ہنڈا اٹلس کیساتھ ایک میٹنگ میں تھا میں نے انکے نیشنل سیلز منیجر سے پوچھا کہ وہ الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کا بھی کوئی پلان بنا رہے ہیں؟ تو انکا جواب تھا کہ ہم یورپ اور چین بھی گئے تھے لیکن وہاں جو الیکٹرک موٹر سائیکل بن رہے ہیں وہ پاکستان میں مقبول نہیں ہوں گے کیونکہ انکا وزن بہت کم ہے اور بہت کم وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں پھر جو ہماری ضرورت پوری کرسکتے ہیں ،جیسے ستر سی سی کے موٹر سائیکل ،وہ ایک لاکھ روپے تک پڑیں گے ، تو میرا اعتراض تھا چین کی ایک کمپنی نے گوادر میں ایک پلانٹ لگایا ہے جو ستر سی سی کے الیکٹرک موٹر سائیکل چالیس ہزار میں فروخت کرے گی جس پر انہوں نے کہا کہ چین نے کافی تجربات کئے ہیں جن میں سے اکثر ناکام ہیں یہ بھی ان میں سے ایک ہے ، جو کامیاب ہیں ان کی قیمت زیادہ ہے

https://www.siasat.pk/forum/showthr...s-First-Fuel-Free-Electric-Motorcycle-is-Here!
 
jee_nee_us

Its true that electric vehicles will be expensive but they will become a necessity in the coming decade because of the amount of CO2 emmission we release into our atmosphere everyday. Once they are introduced they will become cheaper every year.
 
آپکی تمام باتوں سے اتفاق ہے
 
Back
Top