وفاقی کابینہ میں شمولیت کا معاملہ: پیپلزپارٹی 2دھڑوں میں بٹ گئی

pp-112jj2.jpg


پاکستان پیپلزپارٹی میں پی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر واضح تقسیم سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے منانے کی کوششیں جاری ہیں مگر پیپلزپارٹی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے میں تاحال ناکام نظر آرہی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے 2 مرکزی رہنماؤں نے شہباز شریف کی حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کی پرزور مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ وفاقی کابینہ میں شمولیت کے بجائے پیپلزپارٹی کو آئینی عہدوں تک محدود رہنا چاہیے تاکہ اس حکومت کی ناکامی کی صورت میں پیپلزپارٹی کو عوامی ردعمل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی تجویز پر پارٹی میں واضح طور پر مخالفت پائی جاتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بلاول بھٹو نے حتمی فیصلے کا اختیار شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو سونپ دیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی ملنے کا امکان ہے جس کیلئے بالترتیب راجہ پرویز اشرف اور شازیہ مری کے ناموں پر غور جاری ہے۔

اگر پیپلزپارٹی نے کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو شیری رحمان اور نوید قمر کو بھی وزارتیں مل سکتی ہیں، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو وزارت خارجہ، تجارت اور وزارت مذہبی امور کے قلمدان دینے کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سےحتمی فیصلے کیلئے یہ معاملہ پارٹی کی کور کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا اور کور کمیٹی کی توثیق پر پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بن سکتی ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اس ساری بک بک سے بچنے کیلیے عوام پر اعتماد کرکے سیدھی طرح الیکشن میں کیوں نہیں چلے جاتے ؟؟؟
اگر مرد کے بچے ہو تو آؤ میدان میں . کھوتے بھی حاضر ہیں اور اصطبل بھی


In the interim

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Bilawal tau wesey ji Khusra hey


اس ساری بک بک سے بچنے کیلیے عوام پر اعتماد کرکے سیدھی طرح الیکشن میں کیو bvں نہیں چلے جاتے ؟؟؟
اگر مرد کے بچے ہو تو آؤ میدان میں . کھوتے بھی حاضر ہیں اور اصطبل بھی


In the interim

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
This current govt, apart from being imported, is going to be an anathema, as it is simply going to be a credential and protocol parade. Army has goofed up...first by assisting these crooks, and second, by trying to justify it through a totally needless and useless presser.
 

Back
Top