وزارت اعلی کے لئے لیے پرویز الہی نے خاندان کو دو لخت کر دیا:سالک حسین

pervaiz-elahi-monis-khan-imran-salik.jpg


قومی اسمبلی کے رکن چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ نے وزارت اعلیٰ کے لیے خاندان کے 2 ٹکڑے کیے۔

رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے ہمیں اسٹریٹجی کی ضرورت نہیں کیونکہ پنجاب حکومت خود بھی جانا نہیں چاہتی۔ روزانہ زمان پارک جا کر قائل کیا جا رہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو نہ توڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وزارت اعلیٰ کا منصب حاصل کرنے کے لیے ساری تگ و دو کی گئی اور میرا نہیں خیال کہ چودھری پرویز الہٰی اتنی جلدی جائیں گے جبکہ چودھری پرویز الہٰی نہیں چاہیں گے کہ وزارت اعلیٰ ان کے ہاتھ سے چلی جائے۔


سالک حسین نے کہا کہ پرویز الہٰی نے وزارت اعلیٰ کے لیے خاندان کے 2 ٹکڑے کیے ہیں۔ عمران خان صرف اپنا معاملہ دیکھتے ہیں اور وہ صرف اپنا ہی سوچتے ہیں اور اس وقت بھی عمران خان صرف اپنا ہی سوچ رہے ہیں جبکہ پرویز الہٰی بھی اپنی اسٹریٹجی دیکھ رہے ہیں۔ سیاست میں کوئی چیز بھی حتمی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس الائنس کے اندر آگے بھی مشکلات نظر آ رہی ہیں اور مارچ اپریل میں جو ہوا اگر اس کاازالہ ہوجائے تو پھر بات چیت میں کوئی حرج نہیں۔ پرویزالہٰی آخری وقت تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے لیے عمران خان کو قائل کریں گے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پچھلے 7،8 مہینے میں جو دیکھا میرا تو ملکی سیاست سے دل بھر گیا ہے اور اگر اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں تو پنجاب میں الیکشن ہو سکتے ہیں لیکن اسمبلی تحلیل کرنے سے پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا ہی نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ معاملے کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے اور اب مزید 2 تحائف ایسے آگئے ہیں جو ڈکلیئر ہی نہیں تھے۔ عمران خان سوشل میڈیا کی حد تک مقبول ضرور ہیں لیکن عمران خان کے صاف شفاف والے بیانیے کو ضرور دھچکا پہنچا ہے۔


چودھری سالک حسین نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ساتھ 30 کے قریب اراکین قومی اسمبلی رابطے میں ہیں اور پنجاب حکومت اراکین قومی اسمبلی کو فنڈز آفر کر رہی ہے۔ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے لیے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ق کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ کے آفس میں میٹنگ کال کر کے انہوں نے اوچھی حرکت کی تھی جبکہ اجلاس میں چودھری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو فارغ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 5 سے 6 دنوں میں پارٹی الیکشن کرائیں گے لیکن کیس الیکشن کمیشن کے پاس گیا اور انہوں نے اس کارروائی کو روکا۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اور قبر میں ٹانگیں لٹکائے ہوئے حرام زادے خنزیری کتے نے اربوں روپے ؤصول کر کے خاندان کو تسلیم کرایا اور نطفہ حرام کہلایا در لعنت
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اور بھوسڑی کے تجھے جو وزارت ملی؟

تجھے وزارت ملے تو جائز دوسرے کو وزارت ملے تو ناجائز۔۔