
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دے دیا، تنقیدی ٹویٹ میں فرخ حبیب نے لکھا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پی ٹی وی دکھا رہا ہے اور سرکاری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ انتظامات کروا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا 9 بجے کا خبر نامہ رکوا کر کسی کے الفاظ لیکن زبان اور چہرہ فیصل واوڈا کا استعمال ہورہا ہے،الیکشن کمیشن سے نااہلی کے بعد اہلی کے لالچ نے کافی کچھ کمپرومائز کروا لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی جس میں کہا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے،جس کی سازش پاکستان میں ہوئی، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔
پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے اور انہیں شوکاز جاری کرتے ہوئے دو دن میں پریس کانفرنس کی وضاحت مانگ لی،دوسری جانب رانا ثنا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا آغاز فیصل واوڈا سے کیا جائے، فیصل واوڈا کے الزامات اور دعوؤں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، لانگ مارچ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/farrukh11h1h.jpg