
چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے موت لٹکنے اور دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشین کاظمی کی موت لٹکنے اور دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی، نوشین کاظمی کے گلے پر 26 سینٹی میٹر لمبے اور 1 سینٹی میٹر چوڑے نشانات پائے گئے، نوشین کاظمی کے دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات پائے گئے۔
نوشین کاظمی کے جسم پر کسی تشدد کے نشانات کا رپورٹ میں ذکر نہیں کیا گیا ، نوشین کاظمی گردن پر تھائیراڈ سے اوپر نشانات پائےگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوشین کاظمی کے جسم کے اعذا مزید کیمیکل ایگیمینیشن کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں، نوشین کاظمی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیبارٹریز کی رپورٹ آنے کے بعد جاری کی جائے گی.
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نوشین کاظمی سندھ کے عوامی شاعر استاد بخاری کی نواسی اور دادو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید ہدایت حسین شاہ کی بیٹی تھیں۔
گزشتہ روز لاڑکانہ میں واقع شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے ایک طالبہ کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی تھی، ساتھ میں ایک تحریر بھی موجود تھی جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ نوشین خودکشی نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ دو سال قبل بھی ڈینٹل کالج کے گرلز ہاسٹل سے فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی، ڈاکٹر نمرتا کماری فائنل پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں ریپ کر کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dr-nosheen.jpg