میری ٹائم سیکیورٹی اور کسٹمز کی کارروائی،5ارب مالیت کی منشیات برآمد

10%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%86%DA%BE%DB%8C%D9%85%D8%B3%D8%A7%D9%85%D8%AF%D8%B1%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%B3%DA%BE%DB%8C.jpg

کراچی میں میری ٹائم سیکیورٹی اور کسٹمز حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کھلے سمندر میں موجود ایک کشتی سے 5 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنانے کےبعد پی ایم ایس ہیڈ کوارٹرز میں کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی کے اعلی افسران نے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال خان نے کہا کہ کھلے سمندر میں اسمگلنگ کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1592091205164503040
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات پر مبنی اس آپریشن کےدوران کھلے سمندر میں موجود ایک لانچ سے 420 کلوگرام آئس کرسٹل برآمد کی گئی، آپریشن کے دوران منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کمانڈر فاروق نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے مذکورہ کشتی کی نگرانی کی جارہی ہے، مبینہ طور یہ منشیات یورپی ممالک کو اسمگل کی جانی تھی۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنانے کا مطلب ہے کہ سمندر پر نگرانی کے ذمہ دار ادارے پاکستان کے پانیوں کو کسی بھی غیر قانونی کام یا مقصد کیلئے استعمال ہونےسے روکنے کیلئے ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
سمگلر گھبرائیں نہیں ، باولے کا سسرا بیچ پڑکر چھڑوا لے گا ، اسےمال لگا دو ، یہ تو سندھ کا معاملہ ہے اور سسرے کی زرداری سے خصوصی یاری اور شراکتداری رہی ہے ، دونوں ملکر سودابازی کر لیں گے۔۔
پچھلے چار سال سے سسرے نے پولیس اور انتظامیہ کو داماد کے نام پر کنٹرول کر رکھا تھا جیسے وہی پولیس اور ماتحت عدالتوں اور تفتیش کا انچارج ہو ۔