
قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کی رائے تقسیم ہوگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگن کےارکان کی اکثریت حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے اور عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان پر خوش ہے اور اس کے حق میں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1511681807544209413
اس حوالے سے ایک لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کے موجودہ مسائل کا حل صرف اور صرف عام اتنخابات میں ہے، تاہم اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔
تاہم مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، ہم خیال گروپ اور پیپلزپارٹی فوری انتخابات کے خلاف ہیں اور ملک میں چند ماہ کی حکومت کے قیام کے بعد الیکشن چاہتی ہیں، اس رائے کی حمایت ایم کیو ایم اور بلوچ جماعتوں نے بھی کی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر متوقع نتائج کےبعد مولانا فضل الرحمان بھی ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد سے متعلق تذبذب کا شکار ہوچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asifzh1h1.jpg