
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کےعہدے سے ہٹانےکے بعد انہیں 6 ماہ کی مدت کیلئےوزیر خزانہ کا عہدہ دیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ کی مدت مکمل ہونےکےبعد مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مفتاح اسماعیل کی بطور وفاقی وزیر سبکدوشی کا اطلاق 19 اکتوبر سےہوگا۔
واضح رہے کہ موجودہ اتحادی جماعتوں کی حکومت میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپاگیا تھا،تاہم معاشی معاملات اور ملک میں شدید مہنگائی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کی مشاورت کےبعد مفتاح اسماعیل نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا ، تاہم حکومت نے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان لینے کے باوجود انہیں بغیر پورٹ فولیو کےوفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رکھا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/miftahi1i1i11.jpg