مالی سال 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ڈالر بھیجے؟

12arrelalzarsfbbhhejy.png

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سےمالی سال 2024 میں کتنے ڈالرز پاکستان بھیجے گئے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 میں ورکرز کی ترسیلات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق جون میں بیرون ملک سے آنے والی ورکرز ترسیلات زر کا حجم 30 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تھا۔

2023 میں بیرون ملک سے موصول ہونے والی ورکرز ترسیلات کا حجم 27 اعشاریہ 3ارب ڈالرز ریہیں، جس میں مالی سال 2024 کے دوران اضافہ10 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئیں جن کا حجم 7 ارب 42 کروڑ ڈالرز رہا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 5اعشاریہ 53 فیصد ترسیلات موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے بھیجی جانے والی ترسیلات کا حجم 4اعشاریہ 52 ارب ڈالرز، امریکہ سے 3اعشاریہ 53 ارب ڈالرز اور یورپی یوینی کے ممالک سے 3اعشاریہ 53 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں جبکہ دیگر ممالک سے بھیجی جانے والی ترسیلات کا حجم 5اعشاریہ اعشاریہ 76 ارب ڈالرز رہا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
مستری جی وہ پینتیس ارب ڈالر کس کے پچھواڑے میں ہیں جو دو سال سے نکلنے کا نام نہیں لے رہے جس کا اعلان مستری نے آتے ہی کیا تھا ؟
 

Back
Top