لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
بطور سیکرٹری دفاع 24 اگست سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان 24 اگست 2022ءسے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تقرری 2 سال کے لیے کی گئی ہے، تقرری 24 اگست سے نافذ العمل ہو گی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان خان 2020ء میں کرونا وائرس سے نپٹنے کے لیے قائم کیے گئے مرکزی قومی ادارے’’نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر‘‘ کے چیف کوآرڈی نیٹر بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹر ندیم جاوید کو وفاقی حکومت نے چیف اکانومسٹ مقرر کر دیا ہے۔
ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے منظوری دی ہے۔ وہ اس سے قبل 2014 سے 2018 تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری فرانس سے حاصل کر رکھی ہے اور تدریسی شعبے سے بھی منسلک رہے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا بھی حصہ ہیں۔