no_handle_
MPA (400+ posts)
فوجی بھائیو، ہمارا سافٹ وئر کا کام ہے۔ کئی مہینے کی محنت کے بعد دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس کے تحت خلیجی ممالک میں ہونے والے کام میں پاکستان سے ہمارے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ ہمارے لوگوں کے علاوہ بھارتی، سعودی اور بحرینی شہری اس پراجیکٹ میں شامل ہیں۔
سیکورٹی کی وجہ سے ہمارے لوگ کلائینٹ کا مہیا کردہ وی پی این استعمال کر کے خلیجی سائیٹ سے مربوط ہوتے ہیں اور پھر آگے کام چلتا ہے۔ ہمارا، اور صرف اور صرف ہمارا، انٹرنیٹ بار بار مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔ ہر کچھ دیر بعد آپ کی لگائی گئی وائر وال کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔
ہمارے لوگ شرمندہ بھی ہو رہے ہیں اور انٹرنیٹ منقطع ہونے کے بہانے بھی اب ختم ہو رہے ہیں۔ اگر ایسے چلتا رہا تو عنقریب ہمارا معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور مجبورا ہمیں اپنے لوگوں کی ملازمتیں بھی ختم کرنی پڑیں گی۔
آپ سے بنتی، ریکؤیسٹ اور گزارش ہے کہ ایسا نہ کریں۔ ضروری نہیں کہ ملک کی ہر شاخ پر ہی فوجی بٹھا دیے جائیں۔ امید ہے کہ آپ کرم فرمائیں گے۔