اس سال کے مبارک وقت میں جب دنیا بھرکے مسلمان عيد الأضحى منا رہے ہیں، یو-اس- سنٹرل کمانڈ کی طرف سے پاکستان اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کو ہم عیدالاضحی کی مبارک باد دیتے ہیں۔
مسلمانوں کے لیے یہ وقت حضرت ابراہیم(علیھ السلام) کی ایمانداری، جب وہ الله کے حکم پر اپنے بیٹے کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار تھے، اور الله پاک کی ابدی محبت، کی علامت ہے جس کے تحت انھوں نے حضرت اسماعیل(علیھ السلام) کو بچا لیا۔ جیسے کہ مسلمان الله کی راہ میں خود کو تسلیم کرنے پر اور الله پاک کی انسانی زندگیوں کی قیمت کو ترجیح دینے کی اس قربانی کی مثال پر غور کر رہے ہیں، ہم سب کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ زكاة، تعاون، اور ہمدردی سے پیش آنے پر زور دینا چاہیے۔
اس سال کی عید ہمیں مزہبی صبر و تعمل کی اہمیت پر سوچنے کا موقع دیتی ہے اور دنیا کی تاریخ میں ہر مزہب کے لوگوں کے مثبت کردار کو پہچاننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
آپ تو جانتے ہونگے کہ مزہبی شدت پسندوں کے چھوٹے گروہ ہر جگہ پر موجود ہیں۔ زیادہ تر شدت پسند خدا کا نام لے کرخدا پاک کے پیغام کو تبدیل کرکے اپنے مقصد کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم ایسی حرکتوں کو نا سراہتے ہوئے، ان کو بےاحترامی، تعصبی، اور امریکی تہزیب اور مزہب کی آزادی کے خلاف سمجھتے ہیں۔
ہم مزید یقین رکھتے ہیں کہ کسی بھی مزہب کو درست معنی میں سمجھنے کے لیے گفتگو اور بحث ضروری ہے۔ صحیح طور طریقے سے کی ہوئی بحث سے ہی امن حاصل کیا جاسکتا ہے، جو ایک دوسرے کے مقصد کو جوڑتا ہے اورعزت اور عزمت عطا کرتا ہے۔
جیسے کہ حضرت ابراہیم (علیھ السلام) افسردگی اور پچھتاوئے کے ساتھ الله کے حکم سے اپنے بیٹے کی قربانی دینے کے لیئے تیار تھے، ہم صرف اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ ان کو الله پاک کی محبت اور امن پسندی پر کتنی خوشی ملی ہوگی۔
دی۔ای۔ٹی- یو۔ اس سنٹرل کمانڈ