WatanDost
Chief Minister (5k+ posts)

سب سے پہلی اور آخری بات کہ آمنہ ملک اور کمپنی ہو یا عظمیٰ خان اینڈ کمپنی دونوں فریق کم یا زیادہ اپنے اپنے مجرمانہ افعال کے مطابق سخت سزا کی مستحق ہیں_ دونوں فریقین نے دینی ، اخلاقی اور قانونی اقدار و اختیار کو بساط بھر اور ہت المقدور روندا ہے _
آمنہ ملک حق پر ہونے کے باوجود زیادتی در زیادتی کی مرتکب ہوئی _
بمطابق محاورہ " بندر کے ہاتھ استرا " کی عین ڈرامائی تشکیل آمنہ ملک اینڈ کمپنی کے ہاتھوں وقوع پذیر ہوئی _ انھوں نے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی گندگی کو گٹر برد کرنے کے بجاے گندگی میں خود کود کر اپنا آپ اور اپنے گھر تباہ کر لیے _ پہلی بات تو یہ کہ آمنہ کو اپنے خالو ملک ریاض کی بیٹیوں اور بحریہ ٹاون کے باوردی غنڈوں کو ساتھ نہیں لانا چاہیے تھا اور اگر لانا ہی تھا تو چار دیواری کے باہر ہی چھوڑ کر اندر جانا چاہیے تھا اور جب اندر اپنے شوہر اور دونوں بہنوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ ہی لیا تھا شراب (موجود تھی) اور کوکین (بہتان لگتا ہے) کے ساتھ تو کیمرا آن رکھتے هوئے جوں کی توں حالت میں ویڈیو بنانی چاہیے تھی اور سوال جواب کر کے اپنے شوہر اور دونوں عورتوں کی تفصیلی ویڈیو بنانی چاہیے تھی _ تمام تر ثبوت اکھٹا کرنے کے بعد پولیس کو کال کر کے " زنا بل رضا" اورشراب نوشی کا پرچہ اسی ویڈیو کی بنیاد پر اور موقع پر پکڑے جانے پر دینا چاہیے تھا، کھیل ختم _ لیکن چونکہ "میرا شوہر بے وقوف اور معصوم اور تو ڈائن" کا مفروضہ ذہن پر سوار تھا تو ساتھ موجود شوہر کو ہاتھ بھی نہیں لگایا جو شادی شدہ ہوتے هوئے ان دو عورتوں سے بڑا مجرم تھا اور دو کمزور عورتوں کو لہولہان اور ان کی عزت پر کھل کر ہاتھ ڈالا بھی اور ڈلوایا بھی _ سب سے بڑا جرم اس آمنہ ملک نے جو کیا وہ شام کو ویڈیو بنا کر کیا اور ایک شادی شدہ مرد پر جھوٹی تہمت لگا دی کہ یہ وکیل اس کی بہن کا یار ہے _ لہذا اس عورت آمنہ ملک کو بھی قرار واقعی سزا ملنی چاہیے سمیت ملک ریاض کی قانون شکن بیٹیوں اور باوردی غنڈوں کے _
عظمیٰ خان ....واہ جی واہ عورت کا مکر اپنے عروج پر _
ایک بات تو اب تک کی معلومات کی روشنی میں طے ہے کہ یہ عورت بھربور اداکاری و مکر کی مدد اور نا بکنے والے وکیل حسان نیازی کی رہنمائی میں بہترین طریقہ سے "ہاے میں یتیم، مظلوم" کارڈ کھیل رہی ہے _ یہ اس غیر اسلامی و غیر شرعی عدالتی نظام کا شر ہے کہ اس میں مکر و فریب کے بغیر عدالت سے مقدمہ جیتا ہی نہیں جا سکتا _ عظمیٰ خان اس پورے معاملے میں ایک عثمان سمیت سب سے بڑی مجرم تھی اور ہے یہ اور بات ہے کہ آمنہ نے جیتی ہوئی بساط الٹ کر نا صرف جیت کا نام و نشان مٹا دیا بلکہ تخریب کار کا تمغہ بھی اپنے نام کیا_
عظمیٰ خان نے دین کے نام پر جھوٹ بولا کے اعتکاف میں بیٹھی تھی ، کوئی پوچھے کہ اعتکاف میں بیٹھ کر پچھلے گناہ معاف کروانے کا سرٹیفکیٹ لے لیا تھا جو غیر محرم دوست کو اعتکاف کے فورا بعد حضوری بخش دی کہ اگلے سال پھر معاف کروا لوں گی_ عثمان کوئی دیوار پھاند کر نہیں آیا تھا گاڑی پورچ میں کھڑی تھی یعنی "ملاقات بل جبر نہیں بل رضا " کا شاخسانہ تھا_ گھر عثمان نے غالبا اپنے دوست کے نام پر اپنے خرچہ پر لے کر دیا ہوا تھا اور غالبا خرچہ بھی وہی اٹھا رہا تھا ٢ سالوں کی دوستی اور شادی کروں گا کہ نام پر دونوں فریق جانے کہاں تک گندگی میں ملوث تھے یہ الله بہتر جانتا ہے لیکن بہرحال عثمان اور آمنہ اس قضیہ میں دین و دنیا کے بڑے مجرم ہیں_
حسان خان نیازی کے نام_
جناب آپ یہ مقدمہ عدالت میں سچ کی بنیاد پر نہیں جیت سکتے _اگر آپ سچ پر کھڑے رہے تو آپ کی موکلہ بھی پکی اندر جاے گی _ میں اس جوڈیشل سسٹم پر اسی لیے دو حرف بھیجتا رہتا ہوں کہ یہ کالے کوٹوں والے دلال پیسے کے لیے آمنے سامنے کھڑے ہو کر ظالم اور مظلوم کا دفاع ڈیٹھائی سے کرتے ہیں_ جس دنعدالت میں استغاثہ اور ملزم کو جج کے رو برو اپنا مقدمہ خود پیش کرنے کا قانون بن گیا اس دن "شیطان اپنی اولاد" سے محروم اور مقدمات کے فیصلے ٢ سے ٣ پیشیوں میں ہونے لگے گے لیکن پھر کالے کوٹ والے ٢ طبقات کو حلال پر ہی گزارا کرنا پڑے گا_
ہو گا کیا_
جیسا کہ عظمیٰ خان تھانہ کے باہر والی ویڈیو میں کہہ چکی کہ اگر آمنہ ملک مجھ سے ابھی بھی معافی مانگ لیں تو میں معاف کر دوں گی اور آج حسان نیازی نے بھی دو مرتبہ آمنہ ملک کی معافی کا ذکر کیا تو غالبا بیک ڈور ڈیل چل رہی ہے اور عظمیٰ خان دنیا کے سامنے معافی اور بیک ڈور کروڑوں کی وصولی کی شرط پر گفت شنید کر رہی ہے _ وجہ اس کی یہ سمجھ آتی ہے کہ اتنی بدنامی کے بعد یہ عورت اب پاکستانی معاشرے میں عزت سے تو رہ نہیں پاے گی اور شوبز میں بھی اسے اب ہر کوئی استعمال ہی کرے گا لہذا یہ ملک ریاض کے مال پر دبئی یا کسی بھی غیر ملک میں منتقل ہو کر زندگی گزارنے کو ترجیح دے گی_
طارق جمیل صاحب سرخرو ہوے کہ حامد میر سمیت ٩٨ فیصد میڈیا جھوٹا اور بکاؤ ثابت ہوا
فقط ٣٠ دن کے اندر اندر ....خاص مبارک ہو حامد میر ، ملک اور جاوید چودھری آپ صاحبان کو
میرا جسم میری مرضی ... والوں کے لیے یہ عبرت کا سامان ہے
کیونکہ
تم بھی الله کے ... جسم بھی الله کا ... ان پر لاگو حدود و قیود بھی الله کی
عزت بھی الله کے ہاتھ.... ذلّت بھی الله کے ہاتھ
Last edited by a moderator: