
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے موجود ملکی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب پھٹ پڑیں اور سلسلہ وار جوابی ٹوئٹس میں اپنا من ہلکا کیا کہا کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں سازشی ٹولے نے چار سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔
https://twitter.com/x/status/1522104585145372672 انہوں نے کہا کہ چور ٹولے نے چار سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا، اب گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش۔ سازشی ٹولے نے چار سال عوام کو لوٹا اور اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں۔ عمران صاحب گوگی اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1522104587976511488 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہونے کی وجہ عمران خان کی نالائقی، ناااہلی اور لوٹ مار ہے تباہ معیشت ، بےروزگاری اور بد ترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہےعمران صاحب کے دور میں آٹا، چینی، گھی دوائی کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ رہی۔
https://twitter.com/x/status/1522104590769946625 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چار سال سے ستائی عوام کو 2 ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا۔ آج الحمدللہ یوٹیلٹی سٹور کے باہر رمضان میں ایک کلو چینی کے لئے ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی قطاریں نہیں لگیں آج عوام کو چار سال کے بعد صرف دو ہفتوں میں سستا آٹا، چینی اور گھی مل رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522104593726930944 ان کا کہنا تھا آج برادر ممالک سعودی عرب اور یو اے ای سے ملکی ترقی کے لئے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں عمران صاحب کشکول لے کر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے عمران صاحب کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں آج ایندھن کی قیمتوں کے بوجھ کی وجہ عمران صاحب ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1522104596004438017 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عمران خان کی نالائقی اور لوٹ مار کے بوجھ سے ہر ممکنہ حد تک عوام کو بچا رہے ہیں آج عوام کو چار سال کے بعد سستی چینی، آٹا اور گھی مل رہا ہے کیونکہ آج کارٹلز اور مافیا مسلط نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1522104598621655040
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/20220505_172622.jpg