
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر سابق وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی بین اسمتھ بھی حمایت میں میدان میں آگئے، بین گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ کیا کہ وہ صرف اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔
بین گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور معزز انسان ہیں، اپنے ملک کیلئے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں ، بطور وزیر اعظم ان کا ریکارڈ غیر معمولی ہے۔
انہوں نے عمران خان کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران کی قیادت میں پاکستان نے ماحولیاتی بحالی کے حوالے سے بہت کام کیا۔
https://twitter.com/x/status/1512895635837661193
جمائما کے چھوٹے بھائی نے بھی عمران خان کی برطرفی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے افسوسناک قراردیا
ان کا کہنا تھا کہ رات جو کچھ ہوا دیکھ کر افسوس ہوا، عمران خان ایک اچھے اور شاندارانسان ہیں اور کرپٹ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513030225508057090
زیک گولڈسمتھ نے امید ظاہر کی کہ اب عمران خان آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت کیساتھ واپس آئیں گے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور عمران خان کی برطرفی پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کئے جارہے ہیں،صارفین کہتے ہیں کہ انشااللہ ڈیڑھ سال بعد عمران خان دوبارہ پاکستان کےوزیراعظم ہوں گے،پوراپاکستان ان کےساتھ ہے،تحریک کی کامیابی کوامریکا کی کامیابی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zac-ben-gold11.jpg