عمران خان کیوں ؟

میں سیاسی بحث اور پارٹی بیس پر بحث سے بچتا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کسی ایک جماعت کی طرف داری نا کروں۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے میں مجبور ہو چکا ہوں کہ عمران خان کو سپورٹ کروں۔ اس کی بڑی وجہ اسمبلی میں بیٹھے کرپٹ ترین قیادت ہے، چاہے وہ پیپلز پارٹی کی ہو چاہے ن لیگ کی یا اے این پی کی، اگر اسمبلی میں بیٹھے تمام لوگ دھاندلی کا اعتراف کر رہے ہیں تو کیا وجہ ہے وہ اس کے باوجود عمران خان کی مخالفت کر رہے ہیں ؟ مجھے عمران خان سے کافی تحفظات ہیں اور میں برملا اس کا اظہار بھی کرتا آیا، اسمبلی میں بیٹھا ہر ممبر یہی راگ الآپ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی، اور بہت زیادہ ہوئی بے شک وہ پی پی کے حلقے ہوں نواز شریف کے ہوں یا پھر عمران خان کے ہوں ۔ اس کے باوجود نواز شریف کو سپورٹ کرنا سمجھ سے بالا ہے۔ لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا اور نواز شریف کو سپورٹ کرنے والوں کی کرپشن کی لسٹیں اور ریکارڈ دیکھا تو کچھ سمجھ آیا، یہ لوگ جمہوریت کو نہیں اپنی کرپشن کو بچانا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی پارٹی میں بھی کرپشن ہوگی، اور اس کے خلاف اس نے اقدامات بھی اٹھائے بالکہ اپنی اتحادی پارٹی کو چھوڑ دیا۔ اس کی جگہ جماعت اسلامی سے مدد لی۔
اسمبلی میں بیٹھے قد آور اور اخلاق کے اعلی نمونے سیاستدان اربوں کی دولت اکھٹی کر چکے ہیں جنکا کوئی ریکارڈ نہیں اس کو بچانے کے چکر میں جمہوریت بچاو نعرہ لگا دیا، عمران خان میں کئی برائیاں ہوں گی۔ کیا اس کی برائیاں ترقی کے راہ میں حائل ہیں ؟ کیا اس کی برائیاں غریبوں سے اس کا حق چھین رہی ہیں ؟ یقینا ایسی کوئی بات نہں۔ اس کی دوسری طرف اسمبلی میں حکومت کے حامیوں اور خود حکومت نے یہ منصوبہ تیار کر رکھا ہے کہ ایک دوسرے کے کرپشن کے کیس نہیں کھولنے۔ اس سے بڑھ کر کیا ثبوت دوں کہ 1 ماہ پہلے اسحاق ڈار 200 ارب روپے سوزٹزرلینڈ سے لانے کا منصوبہ بنا رہا تھا، بلکہ میڈیا پر آکر کئی بار اس کا علان بھی کیا، لیکن جونہی عمران خان نے آزادی مارچ کیا اور زرداری نے انکا ساتھ دینے علان کردیا تب سے وہ کیس ہی ختم۔ بلکہ اسحاق ڈار صاحب اپنی بات سے مکر گئے کہ مین نے ایسا کوئی دعوی کیا تھا۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ زرداری نے شرط رکھی ہو گی آپ سورٹزرلینڈ کے کیس کو نا کھولیں ہم آپ کی جمہوریت کو بچا لیتے ہیں ؟ کیونکہ اس ملاقات کے فورا بعد ہی حکومت جھاگ کی طرح بیٹھ گئی ہے۔ اور ایسے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے پیار میں گرفتار ہو چکی ہیں جیسے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھا چکے ہیں، لوگ ترستے رہے کب زرداری کے گلے میں کپڑا ڈال کر شہباز شریف لاہور کی روڈوں پر گھماتے ہیں۔ شاید لوگ ایسا کوئی منظر نا دیکھ سکیں کیونکہ انہوں نے حکومت کو سپورٹ کرنے کا علان کر دیا ہے۔ اس لیے کئی کرپشن کا کیس نہیں کوئی اکاونٹیبیلٹی نہیں ہوگی۔ ان لوگوں کو صرف خطرہ ہے تو عمران خان کی اکاونٹیبیلٹی سے خطرہ ہے،۔ جس کی کرپشن کا ثبوت تو آج تک فراہم کر نہیں سکے تب اس کی ذات پر کیچڑ اچھالنے لگے، جن کی بیٹی مریم نواز ہو ان کو کسی دوسرے کے کردار پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے۔
کیا یہ اتنی بھی سمجھ نہیں رکھتے کہ الیکشن کے دنوں میں نواز شریف نے قسمیں اٹھا اٹھا کر کہا تھا کہ عمران خان اور زرداری ایک ہی ہیں۔ اب کے حالات اپ کے سامنے ہیں
لیکن میں یہ ضرور بتانا چاہوں گا، اس ملک میں تبدیلی آکر رہے گی،۔یہ حکومت اور اپوزیشن میں بہٹھے مگر مچھوں سے حساب لیا جائے گا،
انشاء اللہ ۔۔۔ ( عدنان ) اللہ پاکستان کا حامی و ناصر
 
Last edited by a moderator:

ahnoman1

Politcal Worker (100+ posts)
جس ملک میں عمراں نہ بنے پرائم منسٹر
اس ملک کے ہر بجلی کے بل کو ہی جلا دو

762430-imranburninghisbillINP-1411157294-681-640x480.jpg