
تحریک انصاف کے ایم پی اے نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر جہانگیر خان ترین کو پارٹی چیئرمین بنا دیں تو وہ واپس تحریک انصاف کا حصہ بن سکتے ہیں۔
نعمان لنگڑیال نے جہانگیر ترین گروپ کے مختلف ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپشن کی مخالفت کے نعرے پر تحریک انصاف میں آئے تھے مگر پھر اسی پارٹی کے پرچم تلے کرپشن بڑھتی چلی گئی اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کرپشن کا گڑھ بن گیا۔
سابق صوبائی وزیر نے الزام لگایا کہ ڈویژنز کو اگر فنڈ جاتا تو ان سے کمیشن مانگا جاتا تھا۔ جس ڈویژن کو فنڈز منتقل ہونا ہوتے تھے اس کے سربراہ یا جس ادارے کو جانے ہوتے اس کے افسر کو کہا جاتا کہ 3 ارب کے فنڈز آ رہے ہیں 5 فیصد کے حساب سے پیسے یہاں پر جمع کراؤ۔
https://twitter.com/x/status/1511535413718048768
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں نوجوانوں نے بڑا کردار ادا کیا مگر ہم ان کیلئے کچھ نہیں کر سکے، عمران خان نے غریب عوام کے مسائل پر ایک بھی میٹنگ نہیں بلائی۔
نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی ایم پی اے سے ایک بار بھی نہیں پوچھا گیا کہ ہمارے حلقے میں کتنے لوگ غریب ہیں اور ان کے کیا مسائل ہیں۔
ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود عظمیٰ کاردار نے کہا کہ عمران خان پارٹی نہیں سنبھال سکے مجھے ایک مبینہ آڈیو پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ علیمہ خان نے آڈیو لیک پر کہا کہ جو مرضی کر لو عمران خان ایکشن نہیں لیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/langia11l.jpg