
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے معاملے پر غفلت برتنے کے الزام میں تین پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گزشتہ روز کراچی کی ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت کے باہر لوگوں کا ایک جم غفیر جمع ہوگیا، لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا باعث بن سکتے تھی۔
فرائض میں غفلت اور سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی برتنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سندھ پولیس کے 2 ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا ہے، معطل ہونے والوں میں تفتیشی افسر ذاکر عباسی، ڈی ایس پی سکھن واصف قریشی اور ڈی ایس پی ملیر سٹی پرویز میرانی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10alizaadaipeeshi.jpg