شہریوں کیلئے خوشخبری۔۔اب نادراکے دفاتر میں بھی پاسپورٹ ملیں گے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
nadrahaiahah.jpg

نادرا نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت 30 سینٹرز پر شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ بھی بنائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کو اضافی ایک ہزار روپے سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اب نادرا اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے 30 سینٹرز پر پاسپورٹ بھی بنائے گا۔

وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 12، کراچی 2، ملتان 6 اور سرگودھا کے 2 سینٹرز پر سہولت دستیاب ہوگی، خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد ریجن کے 2 نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بنوائے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب نادرا کے دفاتر میں ہی پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہوگا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ جن تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے گا۔

وزیراعظم کی منظوری سے نادرا دفاتر میں پاسپورٹ ڈیسک تحصیل اور تعلقہ سطع پر 10 جون تک قائم کئے جانے کا امکان ہے، نادرا آفس میں ڈیسک کے قیام پر سہولیات کی فراہمی کی مد میں فی درخواست ایک ہزار روپیہ سروس چارجز وصول کرے گا، مذکورہ رقم پاسپورٹ فیس کے علاوہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ ڈیسک پر درخواستوں کی وصولی اور پاسپورٹ اجرا کیلئے پاسپورٹ دفتر کا اہلکار تعینات ہوگا، ڈیسک پر پراسیس کیلئے پاسپورٹ دفتر کا سرور بھی نصب کیا جائے گا، پاسپورٹ پراسیس اور اجراء سے نادرا کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

قوانین کے تحت ہر ضلع میں ایک پاسپورٹ دفتر یا 10 لاکھ سے زائد آبادی پر دوسرا دفتر قائم کیا جاسکتا ہے، ضلعی دفتر کی موجودگی میں تحصیل اور تعلقہ میں پاسپورٹ ڈیسک کا قیام سرکاری خزانے پر بوجھ کے مترادف ہے۔

لاہور ریجن کے 12، ملتان کے 6 ، سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 چھوٹے شہروں کے نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ ڈیسک قائم ہوں گے جبکہ کراچی کے 2 میگا سینٹرز پر بھی پاسپورٹ ڈیسک بنائے جائیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹ کے مطابق نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ ڈیسک محکمہ پاسپورٹ کنٹرول کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نادرا نے بایو میٹرک کے نئے سسٹم کا بھی آغاز کیا تھا، جس کے تحت اب انگلیوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی پتلیوں کا بھی اسکین ہوگا۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
ایسٹ انڈیا کمپنی بننے کے بعد کی خوشخبریاں ۔ ۔

علاقے کا خراب ٹرانسفارمر ٹھیک کر دیا گیا
محلّے کا ایک ہفتے سے بند گٹر ، کھول دیا گیا
لوڈ شیڈنگ میں آدھے گھنٹے کی کمی کر دی گئی
وغیرہ، وغیرہ، وغیرہ

 
Last edited:

Back
Top