شریف برادران بند گلی میں آگئے ہیں

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
شریف برادران اپنے تکبر اور انا کی وجہ سے بند گلی میں آگئے ہیں، پرویز الٰہی


ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
282997-Image_CH-1409055348-604-640x480.jpg

ٹریبونل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمہ داری شہباز شریف اور پنجاب حکومت پر عائد کی ہے، پرویز الہیٰ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف اپنے تکبر اور انا کی وجہ سے بند گلی میں آگئے ہیں، اب ان کے لئے صرف استعفے کا ہی راستہ بچا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بائیکاٹ اور گواہوں کی عدم پیشی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ کے جوڈیشل ٹریبونل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تمام تر ذمہ داری وزیراعلیٰ شہباز شریف اور پنجاب حکومت پر عائد کی ہے۔ رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس اور ان کے بیان حلفی میں تضاد پایا جاتا ہے۔

اس رپورٹ کی روشنی میں بھی ایف آئی آر درج نہ ہو تو اس سے بڑی ناانصافی نہیں ہوسکتی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں ۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنے تکبر اور انا کی وجہ سے ایک بند گلی میں آگئے ہیں، اب ان کے لئے صرف استعفے کا ہی راستہ بچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں اپوزیشن کے لئے الگ قانون ہے اور حکمرانوں کے لئے علیحدہ ۔ ہم اگر احتجاج کرتے ہیں تو ہمارے چاروں طرف کنٹینر لگا دیئے جاتے ہیں، ہمارا پانی بھی بند کردیا جاتا ہے۔

جب حکمران ریلیاں نکالیں تو ان کے لئے سب کچھ جائز ہوتا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سرکاری ملازم تھے جن کی وہاں پر باقاعدہ حاضریاں لگائی گئیں۔ ہم اس ملک میں ایسی تبدیلی چاہتے ہیں جس سے عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں۔ اس ملک میں غریبوں کو انصاف دلانے کے لئے ہم باہر نکلے ہیں، ہماری منزل اب زیادہ دور نہیں۔


 
Last edited by a moderator:

jagga9

Chief Minister (5k+ posts)
Re: شریف برادران اپنے تکبر اور انا کی وجہ سے ب&#1606

چل اوے لوٹے
 

Usama Tayyab

Minister (2k+ posts)
Re: شریف برادران اپنے تکبر اور انا کی وجہ سے ب&#1606

اب تولاھورھائی کورٹ نے بھی شہبازشریف کےخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنےکا حکم دےدیا ہے۔اگر پنجاب پولیس آذاد ہے تو مقدمہ کیوں درج نہیں کر رہی؟



 

کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
Re: شریف برادران اپنے تکبر اور انا کی وجہ سے ب&#1606

اگر مقدمہ درج ہو بھی گیا تو اس معاملے کا فیصلہ ہوتے ہوتے کئی برس گزر جائیں گے ، پیشی در پیشی ملتی رہے گی ، اور اگر فاصلہ ہو بھی گیا تو شہباز شریف اور نواز شریف کو کچھ بھی نہیں ہو گا . کیونکے قانون میں ہی اتنے رخنے اور پولیس کو اتنا اختیار ہے کے مجرموں کو تھوڑی بہت سزا مل کر معاملہ ختم ہو جانا ہے
 

<ChOuDhArY>

Chief Minister (5k+ posts)
Re: شریف برادران اپنے تکبر اور انا کی وجہ سے ب&#

اب تولاھورھائی کورٹ نے بھی شہبازشریف کےخلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرنےکا حکم دےدیا ہے۔اگر پنجاب پولیس آذاد ہے تو مقدمہ کیوں درج نہیں کر رہی؟

Abi supreme court rehti ha.. Even if SC reject their application then they will still appeal and if nothing then final decision will be a STAY ORDER !!

This is unfortunately the Justice system for Rich and powerful.

For Poor public even civil courts decide everything and mostly decision are in favour of those who can buy the judges...
 

Back
Top