سب سے زیادہ مریم نوازکے جھوٹ پکڑے جاتےہیں، عمران خان

ikh1h11i1i12111.jpg


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر دوسرےدن چوروں کے ٹولے کے جھوٹ پکڑے جاتے ہیں ، سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز شریف کے پکڑے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین اور موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ، عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب آزادی ہے،پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم مرحلہ آنے والا ہے،یہ آزادی کی تحریک کا دوسرا بڑا مرحلہ ہے، موجودہ حکومت کو صرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی تنقید کا نشانہ نہیں بنارہا بلکہ پاکستانی عوام بھی حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں بیٹھے لوگ ہمارے خلاف ٹرینڈز چلارہے ہیں لیکن امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈ نے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں ، ہم مجبورا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بنے، یہ مجبوری اس لیے تھی کیونکہ ہم غلام ہیں، ہم نے فیصلہ کیا کہ روس سے تیل خریدیں گے مگر ہمارے بعد یہ غلام آگئے جن کو امریکہ کا ڈر تھا، سارے ترقی پزیر ملکوں کا یہی مسئلہ ہے کہ وہاں نواز شریف اور زرداری جیسے لوگ بیٹھے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نائجیریا جیسے ملک کے پاس سب سے زیادہ تیل تھا، مگرچوروں کی حکومتوں کی وجہ سے وہ تباہ ہوگیا، جب تک کسی ملک میں قانون کی حاکمیت نہیں ہوتی ترقی نہیں ہوتی اسی لیے کہتا ہوں کہ این آراو دیا تو ملک تباہ ہوجائے گا،ارشد شریف راہ حق پر کھڑا تھا، وہ جان جانے کے ڈر سے ملک چھوڑ کر نہیں گیا تھا بلکہ اسے ڈر تھا کہ اس کی آواز بند کردی جائے گی۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
jhoot..

aaj DG ISI & DG ISPR bazi lay giay jhoot bolnay main ?

aaj pehli baar mariam mashoom lag rehi hai gernailon ke samnay
 

Back
Top