سام سنگ کا پہلا لچکدار فون صرف چند ہفتے دور؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
5a158c650d441.jpg

اگر تو آپ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 کو خریدنے کا انتظار کررہے ہیں، تو اس کی جگہ جنوبی کورین کمپنی کی نئی ڈیوائس کے بارے میں سوچیں۔


گلیکسی ایکس (زیر گردش نام) کو جنوری میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب جنوبی کورین کمپنی کی ویب سائٹ میں اس فون کے حوالے سے ایک سپورٹ پیج منظرعام پر سامنے آیا، یعنی کمپنی نے خود ہی اسے لیک کردیا۔

اس سپورٹ پیج میں ایک اسمارٹ ماڈل کا نمبر ایس ایم جی 888 این 0 لکھا ہے جو کہ اس سے پہلے گلیکسی ایکس کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

سام سنگ کے موبائل بزنس کے صدر کچھ عرصے پہلے خود تصدیق کرچکے ہیں کہ ان کی کمپنی 2018 میں فولڈ ایبل فون کو متعارف کرانے والی ہے۔ابھی تو یہ کہنا مشکل ہے کہ ماڈل دیکھنے میں کیسا ہوگا تاہم اس بات کا اندازہ ہے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، جس کی وجہ وہ پیٹنٹ تصاویر ہیں جو کچھ عرصے پہلے سامنے آئی تھیں۔

5825f79c016d9.jpg


ان تصاویر میں ایک اسمارٹ فون دکھایا گیا تھا جو درمیان سے دو حصوں میں فولڈ ہوجاتا ہے۔

5825f79bf0afa.jpg


اس کے فیچرز اور دیگر خصوصیات کیا ہوں گی، ان کا ذکر تو پیٹنٹ میں نہیں تھا تاہم اگر یہ واقعی جنوری میں سامنے آنے والا ہے تو اس کے جواب کے لیے کچھ زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

https://www.dawnnews.tv/news/1068566/​
 

Back
Top