
مرزا شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا پر عوامی عہدے کے غلط استعمال، کرپشن اور جعلسازی پر مقدمہ درج کر لیا ہگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بزنس مین عمر فاروق ظہور کی درخواست پر اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر، معروف ماڈل صوفیہ مرزا اور دیگر سرکاری ملزمان کے خلاف پولیس سٹیشن سیکرٹریٹ میں عوامی عہدے کے غلط استعمال، کرپشن اور جعلسازی پر مقدمہ نمبر 456/22 درج کر لیا ہے۔
عمر فاروق ظہور نے وکیل میاں علی اشفاق کو اپنے نمائندگی کی ذمہ داری دی ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق مرزا شہزاد اکبر، خوش بخت مرزا کے نام سے مشہور اداکارہ صوفیہ مرزا ودیگر سرکاری افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور عمر فاروق ظہور کے خلاف من گھڑت کہانی بنانے کی سازش کی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کو وفاقی کابینہ کے سامنے سفیر ظاہر نہ کر کے گمراہ کیا۔
عمر فاروق ظہور کے وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق ملزمان کے خلاف شواہد موجود، اس معاملے کی مضبوط و موثر استغاثہ سے سزا ممکن ہو گی۔ اسلام آباد پولیس شہزاد اکبر سے انکوائری کے خلاف انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی ہر ممکن ہوشش کرے گی
جبکہ عمر فاروق ظہور کی درخواست میں ایف آئی اے کے 2 اعلیٰ حکام پر بھی اس سازش کا حصہ بننے کا الزام لگایا گیا ہے اور کہا کہ صوفیہ مرزا، شہزاد اکبر، ثناء اللہ عباسی (سابق ڈی جی ایف آئی اے) نے مشاورت کر کے ایف آئی آر 36/20 اور 40/20 درج کروائی اور مجرمان نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا اور کیس کے تفتیشی افسران ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی عمید بٹ، انسپکٹر ایف آئی اے اے سی سی سید علی مردان شاہ، انسپکٹر ایف آئی اے (اے ایچ ٹی سی) حبیب الرحمان، ائی پی / ایس ایچ اور بینک کرائم حنا خان اور بینش پر دبائو ڈالا ۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملزم نے معزز جج اور عدالت کے نام پر من گھڑت، جعلی دستاویزات تیار کیں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی کی ہدایت کے مطابق ان دستاویزات کو استعمال کیا اور سپریم کورٹ کو گمراہ کرنے کے لیے 12 جنوری 2022ء کو جعلی رپورٹ تیار کی۔ عمر فاروق ظہور نے مہر کی جعلسازی، معزز جج صاحب کے دستخط استعمال کرنے، جعلی دستاویزات اصلی کے طور پر ظاہر کرنے، مجرمانہ ارادے سے جعلی رپورٹ تیار کرنے، اختیارات کے غلط استعمال، عوامی عہدے کے اعتماد کو تباہ کیا اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehz1h11i.jpg