وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ علیحدگی کے بعد سے ان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں، ریحام خان نے یوٹرن سے متعلق بیان پر انہیں مجبور وزیراعظم قراردے دیا۔
عمران خان نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ وہ لیڈر ہی نہیں جو حالات کے مطابق یو ٹرن نہ لے‘‘ ۔ اس بیان پر انہیں مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خوب گرما گرمی ہوئی۔ اب ریحام خان نے بھی سابق شوہر کو خوب آڑے ہاتھوں لے لیا ہے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرریحام خان نے ہیش ٹیگ ’’مجبور پی ایم‘‘ کے ساتھ عمران خان کو بیچارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک بیچارہ شخص جو خود کو چلانے والوں سے یہ پوچھتا ہے کہ کس سے شادی کرنی ہے، کسے طلاق دینی ہے، کسے پارٹی میں شامل کرنا ہے، کب مسکرانا ہے اور کب تیوری چڑھانی ہے‘‘۔
سابقہ اہلیہ نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’’ ایک اتنا کمزور شخص جواپنی تقریب حلف برداری میں اپنے بچوں تک کو شامل نہیں کرسکا ، ہم اس سے یہ توقع کر رہے ہیں کہ یو ٹرن نہ لے؟ دل بڑا کریں‘‘۔
https://www.samaa.tv/urdu/pakistan/...Wc1Dnr2G2mf2w9RPCGDeqtj0oUXLBhUxburYOdN-l4sLU