
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے سے نیچے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر176.41 روپے سے گھٹ کر 175.52روپے کا ہو گیا۔
آئی ایم ایف قرض کی قسط منظور ہونے پر ڈالر 89 پیسے سستا ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1489186035380764674
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان کیلئے امداد کے مزید راستے کھلیں گے جبکہ سرمایہ کاروں کا بھی پاکستان پر اعتماد بحال ہوگا۔
ماہرین نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کی مدد کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئے گی۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری جاری ہوں گے، جبکہ مزید ایک ارب کے اجرا سے قرض پروگرام کی جاری رقم 3 ارب ڈالرہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کورونا سےمتاثرمعیشت کوسنبھالا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا جس کےباعث ڈالرمہنگا ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollarpk11h.jpg