
معروف اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں کہا ہے کہ امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیا سے متعلق کہا گیا ہے کہ خط آیا ہے حالانکہ خط کسی امریکی کا نہیں آیا انہوں نے اس کے ساتھ ایک ویڈیو کا حوالہ پیش کیا ہے۔
ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں ایک ویڈیو کلپ چلایا جس میں امریکی ڈپلومیٹ ڈونلڈ لو سے سوال کیے جا رہے ہیں ان میں امریکی سفارتکار کہتے ہیں کہ ہمارے نمائندے نے فون کر کے پاکستانی وزیرخارجہ سے بات کی اور یوکرین کی قرارداد پر ووٹ کرنے کیلئے کہا۔
https://twitter.com/x/status/1511295435691991040
ندیم ملک نے کہا کہ امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو نے جو بات کی وہ ریکارڈ پر موجود ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے چارج ڈی افیئر نے فون کیا اور امریکا کے تحفظات سے آگاہ کیا اسی ویڈیو کا سکرپٹ اور سائفر پاکستانی سفیر اسد مجید کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔
اینکر ندیم ملک جانتے بوجھتے ہوئے امریکا میں دورہ روس کے موقع پر ہونے والی گفتگو کو کسی بھی طرح رواں ماہ عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز پیغام سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویڈیو کو غور سے سنا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ امریکی سفارتکار عمران خان کے دورہ روس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے کی گئی فون کال میں یوکرین کے معاملے پر جنرل اسمبلی میں پیش ہونے والی قرارداد پر ووٹ کیلئے بات کی گئی تھی۔
ڈونلڈ لو نے بتایا کہ قرارداد پر یوکرین کی حمایت میں ووٹ کیلئے بات کی گئی تھی نہ کہ دورہ روس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا بلکہ ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کس طرح عمران خان سے مل کر ان سے اس متعلق بات کی جائے۔
ندیم ملک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس طرح کا الزام لگایا جا رہا ہے اور کوئی ثبوت بھی نہیں پیش کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ خط پیش کریں اور ثبوت دیں تاکہ لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہوں اس طرح عوام اور اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔
یاد رہے کہ یہ ڈونلڈ لو کے ساتھ ہونے والی گفتگو اس وقت کی ہے جب جنرل اسمبلی میں پیش ہونے والی قرارداد میں پاکستان نے یوکرین کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا بلکہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے ووٹ ہی نہیں دیا۔
یہ گفتگو اس وقت کی ہے جب ڈونلڈ لو سے سوال کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے قرارداد پر ووٹ لینے کیلئے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کیوں نہیں کی تھی، جب کہ ندیم ملک اسے 7 مارچ کو ملنے والے دھمکی آمیز خط سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/donaldui11.jpg