
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے کا فیصلہ کرلیا,وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی, جس کے تحت بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے,وزیر اعلی نے انتظامیہ کو بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کو فوری طور پر گاڑیوں کی فراہمی کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور منتخب لوگوں کے حقوق کا ہمیں احساس ہے لیکن ہمیں مالی بحران کا سامناہے جس کے لئے ہم نے وفاق سے اپنا حق لینے کے لئے جدوجہد شروع کی ہے بلدیاتی نمائندے اس جدوجھدمیں ہمارا ساتھ دیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار نے مزید کہا کہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے بلدیاتی نظام کا کردار انتہائی اہم ہے، عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنایا جائے گا, بلدیاتی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے قانونی اور انتظامی اصلاحات کی جائیں گی تاکہ نچلی سطح پر لوگوں کو خدمات اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9kpkppmarraatkjj.png