خواہش

barca

Prime Minister (20k+ posts)


GIF_108274_por_aqui_ando_tomando_el_viento_un_ratillo.gif






ایک ریچھ اور ایک مینڈک جنگل میں جا رہے تھے جب اچانک انہوں نے دیکھا کہ چڑیا پھندے میں پھنسی ہے اور مدد کے لیے پکار رہی ہے۔ دونوں نے ملکر چڑیا کو آزاد کرایا تو چڑیا اچانک ایک پری بن گئی اور شکریہ ادا کر کے کہنے لگی کہ تم دونوں کی تمھارے جسامت کے مطابق خواہشیں پوری کرسکتی ہوں۔ ریچھ چونکہ بڑا ہے اس لیے اسکی 2 خواہشیں پوری کروں گی اور مینڈک کی 1 خواہش پوری ہوگی۔

ریچھ خوشی سے اچھل پڑا فوراً بولا

“میں پورے جنگل کا بادشاہ بن جاؤں “

پری نے چھڑی ہلائی اور بولی “ جاؤ ۔ آج سے تم جنگل کے بادشاہ ہو۔ اب دوسری خواہش بولو“

ریچھ نے کہا “ اب جنگل کے سارے مرد ریچھ بھی ریچھنیاں بن جائیں تاکہ میرے لیے پورے جنگل میں ریچھنیاں ہی ریچھنیاں ہوں “

پری نے پھر چھڑی ہلائی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے ریچھوں کی جنس تبدیل ہوگئی اور وہ ریچھنیاں بن گئیں۔

اب پری مینڈک کی طرف متوجہ ہوئی اور بولی “ اب تم اپنی واحد خواہش بتاؤ“

مینڈک دل ہی دل میں ریچھ کی اتنی عیاشی پر خاصا برہم ہو چکا تھا۔ چنانچہ اپنی واحد خواہش بیان کی

“یہ ریچھ ہیجڑا
(Gay)
ہو جائے۔“


اور پری نے چھڑی ہلا کر یہ بھی کر دیا
 
Last edited:

barca

Prime Minister (20k+ posts)

ایک آفیسر پاگل خانے کا معائنہ کر رہا تھا۔ دورانِ معائنہ اس نے دیکھا کہ ایک پاگل نے اپنے ہاتھوں سے

خیالی پستول بنایا، پوزیشن لی اور نگرانی پر کھڑے ڈاکٹر کی طرف خیالی پستول تان کر منہ سے کہا “ ٹھاہ

“ ۔ ڈاکٹر نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کھولی کے زخم سے کراہنے کی ایکٹنگ کی اور جھوٹ موٹ کا مر گیا۔ تھوڑی دیر بعد پاگل نے پھر وہی حرکت کی اور ڈاکٹر نے پھر سے مر جانے کی ایکٹنگ کی۔ جب کمرے میں پہنچے تو آفیسر نے ڈاکٹر سے کہا

“ وہ تو پاگل ہے۔ وہ جو کرتا ہے اسے کرنے دو۔آپ مرنے کی باربار ایکٹنگ کیوں کرتے ہیں ؟؟“
اس پر ڈاکٹر نے جواب دیا

“ جناب اگر میں مرنے کی ایکٹنگ نہ کروں تو وہ سمجھتا ہے کہ پستول خراب ہو گیا ہے۔
پھر وہ جوڈوکراٹے آزمانے پر اتر آتا ہے۔

 

barca

Prime Minister (20k+ posts)



ایک کنجوس مٹھی میں سکہ دباے جا رہا تھا
تھوڑا چل کر اس کی مٹھی میں پسینہ آ گیا
اس نے مٹھی کھول کر سکے کو پیار سے دیکھا اور بولا
‘نہ رو سکے نہ رو میں تمہیں خرچ نہیں کروں گا‘


 

barca

Prime Minister (20k+ posts)



منگنی والے دن جب لڑکا ہیرے کی قیمتی انگوٹھی لے کر لڑکی کے گھر پہنچا تو لڑکی کہنے لگی ۔ سوری میں تم سے منگنی نہیں کرسکتی۔ کل شام میں ندیم سے ملی ہوں اور مجھے پہلی نظر میں ہی اس سے محبت ہوگئی ہے ۔ اب میں اسی سے منگنی کروں گی۔

لڑکا افسردہ ہوگیا ، بولا “ یہ ندیم رہتا کہاں ہے ؟“

لڑکی نے گھبرا کر پوچھا “ کیوں ؟ کیا تم اس سے جھگڑا کرو گے ؟“

“ نہیں “ لڑکے نے ٹھنڈی آہ بھر کر کہا “ ہو سکتا ہے وہ یہ انگوٹھی خرید لے اور میری رقم واپس ہوجائے“
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)


ایک صاحب بڑی تیزی سے ایک دکان میں داخل ہوئے اور بولے:

“ڈاکٹر صاحب! مجھے کون سی بیماری ہے؟“

“آنکھوں کی“

“وہ کیوں بھلا؟“

“باہر تختی پڑھ لیتے تو جان جاتے کہ یہ حجام کی دکان ہے، ڈاکٹر کی نہیں“
 

Niazi Hawk

Minister (2k+ posts)
ye har thread main CTBT ko lana zaroori hota hai.....
beating-head-against-the-wall.gif
lgta hai ap ny DPO ur us ki bivi ka qisa nhi suna............ab mujhey is showbazy ky wo kaly kartoot pta hain........laken aik tu aap mujh sy age mein bry hain aur dosri ap girl hain...........sharm ki waja sy bht khuch nhi likh skta.............
 

ambroxo

Minister (2k+ posts)
مارشل لا لگ چکا تھا اور ملٹری پولیس ٹریفک کنٹرول کر رہی تھی
ایک ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا اور اسکی تلاشی لینے لگے ، ٹرک میں پانی کا گھڑا موجود تھا ، لانس نائیک نے ڈرائیور سے کہا اس گھڑے کو نکالو، نہیں تو تمہارا چالان ہو گا
گھڑے کا بھلا ٹرک میں کیا کام ؟ ڈرائیور نے جواب دیا ہم لوگ لمبے سفر کرتے ہیں ، پیاس میں کام آتا ہے،لانس نائیک نے ڈرائیور کی تعریف کی اور
ٹرک کو جانے دیا گیا . کچھ دیر بعد بس آئی - اسے روکا اور ملٹری پولیس کے جوان بس میں کچھ تلاش کرنے لگے ، تھک کر ڈرائیور کے پاس آے اور پوچھا گھڑا کہاں ہے ؟
ڈرائیور بولا گھڑے کا بس میں کیا کام ؟
بولے ابھی ٹرک گزرا ہے ، وہ تین لوگ تھے لیکن اتنے زہین تھے کہ پیاس سے بچنے کے لیے گھڑا رکھا ہوا تھا ، تمہارے ساتھ پچاس لوگ ہیں لیکن تمہارے پاس گھڑا نہیں ہے
اب تمہارا چالان ہو گا

 
Last edited:

barca

Prime Minister (20k+ posts)




باپ
بیٹا بتاؤ کن کن ملکوں میں ذیادہ سونا پایا جاتا ہے؟
بیٹا
پاپا جہاں جہاں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)



ايك امريكي اور پاكستاني بچے كے درميان لفظي جنگ ہو رہي تھي۔ دونوں كا خيال تھا كہ اس كا باپ دنيا كا تيز ترين آدمي ہے۔

"ديكھو" امريكي بچے نے كہا: ميرا باپ گز دور نشانے پر فائر كرتا ہے اور اس كے ساتھ ہي دوڑ پڑتا ہے گولي كے نشانے تك پہنچنے سے پہلے وہ نشانے تك جا پہنچتا ہے۔

"بس!" پاكستاني بچے نے كہا: ميرے والد سركاري ملازم ہیں۔ دفتر سے ان كي چھٹي چار بجے ہوتي ہے۔ چھٹي كرتے ہي وہ گھر لوٹتے ہیں اور ساڑھے تين بجے گھر پہنچ جاتے ہیں۔