“تمھیں شرم نہیں*آتی اس طرح سر راہ کھڑے بھیک مانگ رہے ہو؟“ ایک خاتون نے حقارت سے بھکاری کو ڈانٹا ۔ “آپ کے خیال میں کیا میں بھیک مانگنے کے لئے کوئی آفس کھول لوں “ ۔ بھکاری نے جواب دیا
کچھ لوگ روزہ نہیں*رکھتے*تھے*انکے*ہاں ایک بزرگ آگئے انہوں نے ان سے زبردستی انکو روزہ رکھوادیا انہوں نے اوکھے سوکھے ہوکر دن گذارہ ۔ شام کو افطار میں بزرگوں نے فرمایا ، بھائی تم لوگوں نے روزہ رکھا اب اپنی کوئی خواہش بیان کرو میں اللہ پاک سے دعا کرونگا وہ پوری فرمادینگے۔ ان میں سے اک شخص نے عاجزی سے عرض کیا جناب اگر ہو سکے تو صبح* عید کروادیں بڑی مہربانی ہوگی۔
مریض : لیکن ڈاکٹر صاحب چشمہ لگ جانے کے بعد میں پڑھ تو سکوں*گا نا ؟ ڈاکٹر : جی جی ۔ بالکل آپ چشمہ لگوانے کے بعد بالکل آرام سے پڑھ سکیں گے۔ مریض : چلو شکر ہے ، ورنہ میں ان پڑھ آدمی اس عمر میں کہاں سکولوں میں داخلے لیتا پھرتا۔