حکومت نے ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والا بل منظور کیا؟قاسم سوری کا دعویٰ

ayaz-sadiq-qasim-suri-pdmm.jpg


ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی سے ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 منظور کیا گیا جس پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت نے ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والا بل منظور کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ نے جمیعت علمائے اسلام (ف)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی مینگل، بی اے پی، جمہوری وطن پارٹی اور دیگر تمام اتحادیوں کے ہمرا ہم جنس پرستی کا بل منظور کر لیا۔

انہوں نے حکومت کے حامی صحافیوں کو بھی اس بل کے منظور کیے جانے پت مبارکباد دی اور لکھا کہ فہد حسین، انصار عباسی، سلیم صافی، غریدہ فاروقی، طلعت حسین و دیگر ہمنوا صحافیوں کو مبارکباد۔

https://twitter.com/x/status/1571654117503733761
اس بل کو ایوان میں پیش کیے جانے اور کارروائی پر سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہم جنس پرستی والا ٹرانس جینڈر ایکٹ مئی 2018 میں جمعیت العلما کے اتحادی شاہد خاقان عباسی کے دور میں پاس ہوا، اب پانچ سال بعد جے یو آئی نے مذمتی قرارداد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی پیپلز پارٹی نے اس کی مضبوطی کے لئے یہ ترمیم پیش کی ہے۔ فضل الرحمان کی قیادت میں کفر اور اسلام شانہ بشانہ

https://twitter.com/x/status/1571708245110325252
بل کی منظوری پر ماضی کی تاریخ یاد دلاتے ہوئے اوریا مقبول جان نے یہ بھی کہا کہ ہم جنس پرستی کو تحفظ دینے والا ایکٹ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے پیش کیا اور 9 مئی 2018 کو ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کے دور میں منظور ہوا، دونوں پارٹیوں کے اسمبلی ممبران کہہ رہے تھے بحث سمیٹ کر بل پاس کرو ورنہ اس کا کریڈٹ آنے والی حکومت لے گی۔

https://twitter.com/x/status/1571719774576709632
انہوں نے مزید لکھا کہ پی ڈی ایم کی اہم رکن پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے ہم جنس پرستی کے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو ضابطہ فوجداری سے منسلک کرکے تمام قوانیں کا حصہ بنانے کی یہ ترمیم اسمبلی میں پیش کی ہے۔

انہوں نے اسے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی دستار فضیلت کے لئے ایک اور چیلنج بھی قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1571712533752414208
 
Last edited: