
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن میں ایک ماہ مقیم رہنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے ہیں، وہ چند روز کیلئے لندن گئے تاہم ان کی بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے پر ایک ماہ قیام کے بعد وہ وطن واپس آئے ہیں۔ واپسی پر گنتی کے کچھ کارکنوں نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد وہ لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، ان کا نام اپریل میں مسلم لیگ(ن) کے اقتدار میں آنے سے پہلے تحریک انصاف نے ای سی ایل میں ڈال دیا تھا جس کے بعد انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا۔
تحریک انصاف کی قیادت نے وزیر داخلہ راناثنا اللہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر الزامات عائد کیے تھے کہ 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران مسلم لیگ(ن) کے دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے حامیوں پر تشدد کیا تھا۔
تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ(ق) نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی اور تصادم کے الزام میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے 13 ایم پی ایز خلاف ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مگر یاد رہے کہ ان تمام مقدموں میں سے کسی ایک میں بھی حمزہ شہباز کو بطور ملزم نامزد نہیں کیا گیا تھا۔ اب حمزہ شہباز کی واپسی پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamza-shehbaz-rt-arrst.jpg