
وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی کابینہ کے حوالے سے صحافی نے سوال کیا تو شہباز شریف بڑی کابینہ کے سوال پر کچھ خفا سے ہوگئے، جب وزیراعظم سے ان کی بڑی کابینہ پر سوال کیاگیا کہ تو انہوں نے کہا ہم نے گندم کی مد میں اربوں روپے بچائے ہیں آپ اس کا تذکرہ نہیں کرتے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ قوم کا ایک ایک روپیہ بچانے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں اس وقت وفاقی کابینہ کی ایک فوج ہے جن میں سے ایک درجن ایسے وزراء ہیں جن کے پاس کوئی محکمہ بھی نہیں ہے یہ فضول خرچیاں کیوں؟
وزیراعظم شہباز شریف نے جواب دیا یہ سیاسی حکومت ہے جہاں تک پاکستان کے محدود وسائل کا تعلق ہے،میں ایک ہی بات بتا رہا ہوں کہ گندم کی مد میں ہم نے الحمدللہ اربوں روپے بچائے ہیں اس کا آپ ذکر نہیں کرتے اگر ہم نے کابینہ میں رکھے ہیں ان کا جو سرٹیفائڈ چور ہے،اس کی حکومت تھی وہ چھوٹی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے غیر منتخب معاونین اور مشیروں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات کابینہ ڈویژن میں جمع نہیں کرائیں تاکہ یہ تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کی جا سکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے چار مشیر ہیں جن میں قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام، عون چوہدری اور احد خان چیمہ شامل ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے مطابق، صرف قمر زمان کائرہ اور امیر مقام کے اثاثہ جات ظاہر کیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheh1h1h1.jpg