
سینئر اداکار و ہدایتکار عثمان پیرزادہ بجلی کے زائد بلوں پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ہی بل آتے رہے تو مجھے بجلی کٹوانی پڑے گی کیونکہ میں اتنی بجلی افورڈ نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے ایک تازہ ترین انٹرویو میں بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ میرا اتنا خوفناک بل آیا ہے کہ میں کیا بتاؤں، میرے گھر میں ایک اے سی چلتا ہے، میں ، میری بیوی اور بیٹی ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں، مگر بل توبہ توبہ خوفناک ہیں، پتا نہیں آئندہ مہینوں میں کیا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے علم نہیں ہے کہ آئندہ اتنے بڑے بڑے بل بھرنے کی میری سکت ہوگی بھی نا نہیں، ہوسکتا ہے کہ مجھے بجلی کٹوانی پڑ جائے کیونکہ میں یہ افورڈ نہیں کرسکتا۔
عثمان پیرزادہ نے کہا کہ لوگ سولر کی طرف جارہے ہیں مگر کبھی ٹیکنالوجی بدل جاتی ہے کبھی اس پر ٹیکس عائد کردیا جاتا ہے، عام آدمی تو گھبرا جاتا ہے، کبھی کبھی میں ایسے لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے وسائل کم ہیں کہ وہ کیسے گزارا کرتے ہوں گے، کیونکہ گرمی اتنی شدید ہے کہ بجلی کے بغیر گزارا کیا جاسکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4usmanapreerzDasbjiis.png