تصویر بولتی ہے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کی بہت سی باتوں سے متفق ھوں۔ اور بھائی آپ کہ میری پوسٹ میں کوئی بات بری لگی تو معذرت خواہ ہوں۔ اب آپ کی باتوں کا جواب

اس میں کیا شک ہے کہ قرآن مجید اور سیرت رسول مکمّل ہیں مگر اس کے باوجود فقہا نے امت کو پیش آنے والے قانونی مسائل کا حل نکالا- اور اس طرح ایک بھرپور فقہی روایت پیدا ہوئی جو قرآن و سنّت سے ماخوذ تھی مگر اس میں بھرپور انسانی ذھن بھی لگا تھا- پھر آپ نے دوسرے پیرے میں خود فرمایا کہ مولانا مودودی نے مسلمانوں کو ایک فکر دی- اب یہ فکر چاہے آپ ماں لیں کہ قرآن و سنت سے ماخوذ تھی مگر تھا مودودی صاحب کا اپنا کام-

میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ ہر بدلتے زمانے میں ایسے مفکرین، فقہا اور دانشوروں کی ضرورت ہوتی ہے جو زمانے کے بدلتے معاشی، معاشرتی اور سیاسی مسائل میں دین کا موقف واضح کرتے رہیں- کچھ تبدیلیوں کو قبول کری،ں کچھ میں تغیر و تبدّل کریں اور کچھ کو رد کر دیں- یہی دینی کام ہے- دین کو کسی اصلاح کی ضرورت نہیں اصلاح کی ضرورت زمانے کو ہے اور اسی برتر مقام سے مسلم عالم کو حکمت و تدبر اور علم کے ساتھ زمانے کے چلینج کا مقابلہ کرنا چاہیے- بس میرا خیال ہے کہ مولانا مودودی کے بعد جماعت اسلامی کے لٹریچر میں کوئی ارتقا نہیں ہوا- ایک چھوٹی سی مثال- ضبط ولادت کا مسلے پر مودودی صاحب کا کتابچہ بڑا زبردست ہے- مولانا صرف اسلامی نہیں بلکہ مغربی تحریروں سے اپنا موقف ثابت کرتے ہیں- لیکن ہو سکتا ہے کہ اس مسلے پر کچھ نئی تحقیقات سامنے آ چکی ہوں جن کی وجہ سے شائد اس کتابچے میں کچھ اضافے کے جائیں، کچھ معلومات نکال دی جائیں اور کچھ تحقیقات کو مودودی صاحب کی مزید تائید کے لئے استعمال کیا جائے- اگر مودودی صاحب کے علمی کام پر اس طرح کا کام ہوا ہو اور بڑی تعداد میں ہوا ہو تو مجھے ضرور بتائے گا

محترم برادر اگر اس طرح کا علمی کام نہیں ہو گا تو مودودی صاحب کی علمی اور فکری وارثت کیسے آگے بڑھے گی- مانا کہ مودودی صاحب کی سیاسی اور فلاح کے کاموں کی روایت کو جماعت جیسے تیسے آگے بڑھا رہی ہے- جب تک آپ کے ہاں بڑے یا کہ لیں مناسب درجے کے عالم اور دانشور نہیں پیدا ہوں گے یہ فکر آگے نہیں بڑھے گی اور اگر یہ فکر آگے نہ بڑھی تو آہستہ آہستہ آپ کی سیاسی سپیس بھی کم ہوتی جائے گی جیسا کہ پچھلے کافی عرصے سے ہم دیکھ ہی رہے ہیں

آپ کے تحریک انصاف سے گلے بجا ہوں گے- شائد اس طرح کے کچھ گلے تحریک کو آپ سے ہوں لیکن میری درخواست صرف یہ تھی کہ جماعت اسلامی کو پاپولر پالیٹکس کرنے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ نظر آنا چاہیے- اور پچھلے کچھ عرصے سے جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے اور یہ لائق تحسین ہے- میں نہیں سمجھتا کہ موجودہ حکمرانوں کی طرف جماعت کا جھکاؤ انھیں سیاسی یا نظریاتی کسی طرح کا کوئی فائدہ دے گا

آپ نے جماعت کے جمہوری ہونے کو اپنے لئے پسندیدگی کی کافی وجہ قرار دیا ہے- خیر یہ آپ کی چوائس ہے- مجھے شائد یہ بات زیادہ پسند آتی کہ آپ جماعت کے نظریے کو اپنے لئے پسندیدگی کی کافی وجہ قرار دیتے- باقی اقامت دین کے لئے مودودی صاحب جماعت اور دوسرے اسلام پسندوں کی مساعی اور قربانیوں کا تو میں بہت بڑا معترف ہوں- موجودہ دور میں مذہبی محاورے کی مدد سے کولونیل استبداد کا غیر متشدد اور سیاسی مقابلہ اگر کسی نے کیا ہے تو وہ اسلام پسند ہیں اور یقینی طور پر ان اسلام پسندوں کے امام مولانا مودودی ہیں- الله انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرماے آمین

یہ ایک تاریخی سچ ہے جس کی طرف ہمارے عوام کی سوچ، اپنی علمی جاہلیت کی وجہ سے نہیں پہنچ سکی ،اس معاملے میں فرقہ واریت اور اسلام کو صرف ایک مذہب کی گردان کرنے والوں نے اس کے اصل تصور کو مجروح کر دیا ہے ، تحقیق سے کسی کو انکار نہیں پھر یہ صلاحیتیں الله کی طرف سے تفویض کردہ ہوتی ہیں ، میری یا آپ کی خواہش سے ایک سوچ آگے جا سکتی ہے اور میرا خیال ہے اسلام نے تحقیق کے اوپر کوئی قدغن نہیں لگائی ، جماعت اسلامی نے معاملے میں باقائدہ ایک تحقیق کر رکھی ہے ، اس حوالے سے جماعت اسلامی نے کئے ادارے قائم کر رکھے ہیں
آپ اس لنک سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور براہ راست جان سکتے ہیں

http://www.ips.org.pk/

https://www.facebook.com/InstituteOfPolicyStudiesPakistan
جہاں تک میں نے جماعت کے جمہوری ہونے کا حوالہ دیا ہے وہ اس کی ایک خوبی ہیں تمام خوبیوں کے ساتھ ،جس سے تمام جماعتوں کو سیکھنا چاہئے . لیکن یہاں چند دن کی جماعتیں ذرا سی بات پر درس دینا شروع کر دیتی ہیں
آپ ایک سرسری سا اندازہ لگائیں ان جماعتوں کا جن میں چند ایسے لوگ ضرور ملیں گے ، جن کا ماضی میں جماعت اسلامی یا اسلامی جمیعت کے ساتھ کوئی نہ کوئی تعلق رہا ہے ،ان کا انداز گفتگو ،دلائل ان کے دیگر سیاسی لیڈروں سے موازنہ کریں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ کچھ فرق ہے ،یہ سب کہاں سے آیا ،یہ اس جماعت سے آیا جس کے ساتھ ان کا کچھ تعلق تھا ،جاوید ہاشمی ،سعد رفیق ، احسن اقبال ،بابر اعوان ،ماموں رشید ،اعجاز چودھری اور بے شمار , شیخ رشید بھی دور طلب علمی میں جمعیت سے وابستہ رہے ہیں ، یہاں تک کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم میں موجودہ کئی لوگ جمیعت کے ساتھ رہے ہیں ماضی میں
اب کوئی تنقید کرے یا الزام لگائے ،یہ اس کا ظرف ہے



 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
10613100_960605597299371_7740088048366144513_n.jpg
 

Back
Top