تصویر بولتی ہے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

10405460_1145270785502571_336430490523505656_n.jpg
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
سیلاب اچانک آ گیا نواز شریف کو بتایا تک نہیں.
جب میٹرولوجسٹ مہینوں بعد کے موسم کی پیشین گوئی کر ر ہے ہیں کتنے سینٹی میٹر برف پہاڑوں پر گری ہے کب پگھلے گی اس سے کتنا پانی بنے گا جب سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے تو یا تو نواز شریف خود بیوقوف ہے یا عوام کو سمجھتا ہے ابھی بھی جب پانی اتر جائے گا تو وعدہ کر کے نہیں اترے گا کے اب کبھی سیلاب نہیں آئے گا ابھی بھی یہ پورا سال کچھ نہیں کریں گے کے دوبارہ اس سے نقصان نہ ہو نہ ہی ان لوگوں کو سزا دیں گے جنھوں نے پچھلا سارا عرصہ اس ذمہ داری کو نہیں نبھایا جن کی ذمہ داری تھی اس کا بندوبست کرنے کی اب سیلاب لوگوں کو نقصان نہ دے..
 
Last edited:

pti007

Politcal Worker (100+ posts)
aur jamat e islami isi hakomat ko bachanay k liye un k sath khari hai. Iss zulm k nizam k khilaf nikalnay ki himat ni hai jamation mai bas sirf batain he kar saktay hain ye. What hypocrisy is this?
 
khan38

Councller (250+ posts)
aur phir JI os corrupt government ko bachati hai ,
Ji tamasha daik aur enjoy kar ,
hukomat ky khilaf sirf bolny sy kam nai chalega bahir nikal, mard ban,awaz buland kar ...
istarah ky bayanat to altaf husain aur bilawal zardari pi dety hain :P
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
کاش یہ سیلاب پارلیمانی گند جو نواز حکومت کی صورت میں پڑا ہے اسے بھی ساتھ بہا لے جائے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
aur jamat e islami isi hakomat ko bachanay k liye un k sath khari hai. Iss zulm k nizam k khilaf nikalnay ki himat ni hai jamation mai bas sirf batain he kar saktay hain ye. What hypocrisy is this?

aur phir JI os corrupt government ko bachati hai ,
Ji tamasha daik aur enjoy kar ,
hukomat ky khilaf sirf bolny sy kam nai chalega bahir nikal, mard ban,awaz buland kar ...
istarah ky bayanat to altaf husain aur bilawal zardari pi dety hain :P

Yeh tasveer kuch bolti hay k nahi ?

siraj-ul-haq-and-nawaz-sharif.jpg

تمہارے تبصرے تبدیلی کی علامت ہیں، ایسی تبدیلی نہیں مانتا نہیں مانتا ،جماعت اسلامی فوبیا اس وقت سر چڑ کر بول رہا ہے، ایک چور سے ایک تبدیلی کا نمائندہ ٣٠ دن سے تقاضا کر رہا ہے اور چور کیسے تسلیم کرے کہ اس نے ووٹ چوری کئے ہیں .ایسے میں "انصاف" والے کسی "قاضی" کی ماننے سے بھی انکاری ہیں ،اب سراج الحق کو چھوڑو ،خود اس دلدل سے نکلو میرے خیال میں، عمران خان اب کنٹینر سے نہیں نکلے گا ،اس لئے سیلاب آ گیا ہے ،جو ابھی اسلام آباد نہیں پہنچا،الله نہ کرے دو کنٹینرز تیرتے نظر آئیں
 
forzeb

Minister (2k+ posts)
سیلاب اچانک آ گیا نواز شریف کو بتایا تک نہیں.
جب میٹرولوجسٹ مہینوں بعد کے موسم کی پیشین گوئی کر ر ہے ہیں کتنے سینٹی میٹر برف پہاڑوں پر گری ہے کب پگھلے گی اس سے کتنا پانی بنے گا جب سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے تو یا تو نواز شریف خود بیوقوف ہے یا عوام کو سمجھتا ہے ابھی بھی جب پانی اتر جائے گا تو وعدہ کر کے نہیں اترے گا کے اب کبھی سیلاب نہیں آئے گا ابھی بھی یہ پورا سال کچھ نہیں کریں گے کے دوبارہ اس سے نقصان نہ ہو نہ ہی ان لوگوں کو سزا دیں گے جنھوں نے پچھلا سارا عرصہ اس ذمہ داری کو نہیں نبھایا جن کی ذمہ داری تھی اس کا بندوبست کرنے کی اب سیلاب لوگوں کو نقصان نہ دے..
Awam parley darjey ki baiwqoof hay isi liye to nawaz inkey sar per brajman hay.
 
ح

حکایت جنوں

Guest

تمہارے تبصرے تبدیلی کی علامت ہیں، ایسی تبدیلی نہیں مانتا نہیں مانتا ،جماعت اسلامی فوبیا اس وقت سر چڑ کر بول رہا ہے، ایک چور سے ایک تبدیلی کا نمائندہ ٣٠ دن سے تقاضا کر رہا ہے اور چور کیسے تسلیم کرے کہ اس نے ووٹ چوری کئے ہیں .ایسے میں "انصاف" والے کسی "قاضی" کی ماننے سے بھی انکاری ہیں ،اب سراج الحق کو چھوڑو ،خود اس دلدل سے نکلو میرے خیال میں، عمران خان اب کنٹینر سے نہیں نکلے گا ،اس لئے سیلاب آ گیا ہے ،جو ابھی اسلام آباد نہیں پہنچا،الله نہ کرے دو کنٹینرز تیرتے نظر آئیں

میں مانتا ہوں کہ لوگوں میں جماعت اسلامی اور خاص طور پر مولانا مودودی فوبیا ہے مگر اس کی ایک وجہ خود جماعت ہے کہ مولانا مودودی کے بعد کوئی دانشور نہ پیدا کر سکی- ویسے بھی میری ایک خواہش ہے کہ جماعت موجودہ نظام میں تبدیلی کے خواہشمند قائدین اور کارکنوں کے مخالف کے طور پر نظر نہ آے بلکہ ان کے ساتھی کے طور پر مشہور ہو- اس سے آپ کے لئے اپنا نظریاتی کام کرنے میں آسانی ہو گی- کیونکہ نظام نے تو بدلنا ہے- تبدیلی تو آنی ہے- آج نہیں تو کل- اگر جماعت کا لٹریچر بدلتے زمانے پر اپنا واضح موقف پیش کرتا رہے (یعنی اپ ٹو ڈیٹ ہو جو افسوس ہے کہ مودودی صاحب کی رحلت کے بعد نہیں رہا) اور نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھ رہے تو آپ کا مستقبل بھی روشن ہے-

یہ ہمدردانہ تنقید اس لئے کی کیونکہ پی ٹی آئی کے جذباتی نوجوانوں کی تنقید کے جواب میں اب آپ کا لہجہ کچھ کچھ تلخ ہو رہا ہے جس کی چنداں ضرورت نہیں
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Awam parley darjey ki baiwqoof hay isi liye to nawaz inkey sar per brajman hay.[/QUOT
جب یہ کہیں جا پہنچتے ہیں تو اگر عوام با شعور ہو تو ان کا سب سے پہلا سوال تو یہ ہونا چاہئے کے پچھلی بار سیلاب کے بعد جو فلڈ منیجمنٹ کے لیہ پیسا رکھا گیا وہ کدھر ہے اگر ہم اس بار بھی ڈوب گئے ہیں تو
لیکن یہ لٹی پٹی عوام سے تالیاں بجواتے ہیں انھیں ڈبونے پر.اور لوگ امداد کی امید میں بجاتے ہیں جب تک عوام کو شعور نہ ہو گا کے اگر یہ آئیں تو ان کا گریبان پکڑنا ہے تالیاں بجانے کی بجائے یہ ڈرامہ چلتا رہے گا.
 
sumisrar

Minister (2k+ posts)
Awam to ab bas sher baney, jinhain jahiloon nay vote diye hain woh flood pey he sari siasat chamkaa rehay hain, sab kuch siasat ke liye ho raha hey, no one is bothered about awam
 
Cyclops

Minister (2k+ posts)
Bhai aik molvi sahib hotay thay Qazi naam k jo akhbaar walon ko raiwind lay jakar sonay ki toontian dikhatay thay bathroom main . Phir aik sahib aai jin ka naam munu dada tha . Woh to nihari ka shikar hogaey thay, raiwind ki . Ab yeh aaey hayn meesni sorat aur kaam sajji vikha kar khabi marna in par khatam hay.

Baqi rahi literature ki baat. Tou bhai siraj sahib subah nizam bachatay hayn rawind ki nihari kha kar, aur raat main apnay baywaqoof arkan ko is nizam say nijat hasil karnay par uksatay hayn
a
میں مانتا ہوں کہ لوگوں میں جماعت اسلامی اور خاص طور پر مولانا مودودی فوبیا ہے مگر اس کی ایک وجہ خود جماعت ہے کہ مولانا مودودی کے بعد کوئی دانشور نہ پیدا کر سکی- ویسے بھی میری ایک خواہش ہے کہ جماعت موجودہ نظام میں تبدیلی کے خواہشمند قائدین اور کارکنوں کے مخالف کے طور پر نظر نہ آے بلکہ ان کے ساتھی کے طور پر مشہور ہو- اس سے آپ کے لئے اپنا نظریاتی کام کرنے میں آسانی ہو گی- کیونکہ نظام نے تو بدلنا ہے- تبدیلی تو آنی ہے- آج نہیں تو کل- اگر جماعت کا لٹریچر بدلتے زمانے پر اپنا واضح موقف پیش کرتا رہے (یعنی اپ ٹو ڈیٹ ہو جو افسوس ہے کہ مودودی صاحب کی رحلت کے بعد نہیں رہا) اور نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھ رہے تو آپ کا مستقبل بھی روشن ہے-

یہ ہمدردانہ تنقید اس لئے کی کیونکہ پی ٹی آئی کے جذباتی نوجوانوں کی تنقید کے جواب میں اب آپ کا لہجہ کچھ کچھ تلخ ہو رہا ہے جس کی چنداں ضرورت نہیں
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

میں مانتا ہوں کہ لوگوں میں جماعت اسلامی اور خاص طور پر مولانا مودودی فوبیا ہے مگر اس کی ایک وجہ خود جماعت ہے کہ مولانا مودودی کے بعد کوئی دانشور نہ پیدا کر سکی- ویسے بھی میری ایک خواہش ہے کہ جماعت موجودہ نظام میں تبدیلی کے خواہشمند قائدین اور کارکنوں کے مخالف کے طور پر نظر نہ آے بلکہ ان کے ساتھی کے طور پر مشہور ہو- اس سے آپ کے لئے اپنا نظریاتی کام کرنے میں آسانی ہو گی- کیونکہ نظام نے تو بدلنا ہے- تبدیلی تو آنی ہے- آج نہیں تو کل- اگر جماعت کا لٹریچر بدلتے زمانے پر اپنا واضح موقف پیش کرتا رہے (یعنی اپ ٹو ڈیٹ ہو جو افسوس ہے کہ مودودی صاحب کی رحلت کے بعد نہیں رہا) اور نظام کی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھ رہے تو آپ کا مستقبل بھی روشن ہے

یہ ہمدردانہ تنقید اس لئے کی کیونکہ پی ٹی آئی کے جذباتی نوجوانوں کی تنقید کے جواب میں اب آپ کا لہجہ کچھ کچھ تلخ ہو رہا ہے جس کی چنداں ضرورت نہیں

شائد تلخی آپ کو نظر آ رہی ہے ،یہ صرف ایک تھریڈ نہیں ،ہر تھریڈ پر ایسے ہی نظارے سب کو مل رہے ہیں ، اب مجھے یہ پتہ نہیں کہ آپ کس طرح کی تحقیق جماعت اسلامی یا مولانا مودودی پر کر رہے ہیں، ہدایت ،نجات اور تبدیلی کا ذریعہ صرف الله کی کتاب اور سیرت رسول ہے اور یہ مکمل ہے ،کوئی جماعت اسلامی یا مولانا مودودی نہیں میرے خیال میں ، ہاں الله ضرور کوئی ایسا فرد بھیجتا ہے قوم کو بھولا سبق یاد دلانے کے لئے ، آپ کی دلیل کے مطابق تو پھر ایک قائد اعظم .ایک اقبال بھی نیا پیدا ہونا چاہئے

میں بھی سیاست اور تاریخ کا ایک طالب علم رہا ہوں اور ابھی تک سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ، بیسویں صدی میں الله نے بے شمار ایسے لوگ پیدا کئے جنھوں نے دنیا کو ایک فکر دی .خاص طور پر مولانا مودودی کی فکر کروڑوں لوگوں تک پہنچ چکی ہے دنیا میں ، جس کے شعوری زمانے کو ابھی ٧٠ سال بھی نئے گزرے اور جس کے نفاذ یا عملی صورت کے لئے دنیا جہاں میں بیداری پیدا ہو چکی ہے ،جس کی مثالیں ،تیونس سے لیکر بنگلہ دیش تک قربانیوں کی صورت میں سامنے آ رہا ہے ،ایسے صورت میں کس نئے زاویے سے دنیا کو دیکھنا یا دکھانا ہے ، رہ گئی بات مخالف اسلام دنیا کی تو آپ دیکھ رہے ہیں اس وقت ساری اسلامی تحریکیں غیر مسلم طاقتوں کا ہدف ہیں ،یہاں جہاں ان کے ایجنٹ ہیں وہاں وہاں مسلمانوں پر کیا بیت رہی ہے

جہاں تک نظام کی تبدیلی کا نعرہ اور آپ کا دوسرا سوال ہے ،اسی فکر اور سوچ کے ساتھ الیکشن سے پہلے اتحاد کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ...............اور میری اس بات کا جواب یہاں کوئی تحریک انصاف کا حامی نہیں دے سکا آخر اس کے پیچھے کون تھا اور یہ میں ان سےکئی دفعہ پوچھ چکا ہوں ، اس کے علاوہ خیبر میں ضرورت تحریک انصاف کی تھی ،جماعت اسلامی تو اس پوزیشن میں ہی نہیں تھی کہ حکومت بنا سکتی ، اس کے باوجود اس کا ساتھ دیا

وزارت تعلیم وعدہ کرنے کے باوجود نہ دینا ایک سوالیہ نشان تھا اور اس کے مخالف کون تھے یہ بھی جواب دے سکتے ہیں

آخری بات یہ کہ میں جماعت اسلامی کے کسی میڈیا ٹیم کا نمائندہ نہیں کہ ہر بات کا جواب مجھ پر واجب ہے ، اپنی آزاد رائے کے ساتھ کوئی بھی تھریڈ لگا سکتا ہوں ،اب آپ دیکھیں یہ تھریڈ سیلاب کے حوالے سے ہیں ، لیکن تنقید جماعت اسلامی پر ، اب اس سوال کا جواب تو کوئی نہیں دے گا کہ کب جماعت اسلامی حکومت کر چکی اس ملک میں
اس وقت میرے خیال میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو سب سے پہلے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچی اور مدد کر رہی ہے ، ایسے لوگ اگر اقتدار میں آتے ہیں تو وہ عوام کے لئے کیوں نہیں کچھ کریں گے ؟؟؟

ایک اور بات لوگ جو مرضی الزمات لگا لیں ،لیکن پاکستان کے اس فرسودہ خاندانی اور موروثی سیاست میں اگر کوئی جمہوری جماعت ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے

اور اس جماعت کی صرف یہ ہی ایک خوبی پاکستان کی ساری نام نہاد جمہوری ججماعتوں اور لیڈروں پر بھاری ہے ،باقی اعتراض کو ایک طرف رکھ دیں

اور میرے لئے اس کی پسندیدگی کی یہ ہی ایک وجہ کافی ہے ،جس دن کسی دوسری جماعت میں یہ ویژن آیا تو میں ضرور سوچوں گا

آپ کی بہت سی باتوں سے متفق ھوں۔ اور بھائی آپ کہ میری پوسٹ میں کوئی بات بری لگی تو معذرت خواہ ہوں۔ اب آپ کی باتوں کا جواب

اس میں کیا شک ہے کہ قرآن مجید اور سیرت رسول مکمّل ہیں مگر اس کے باوجود فقہا نے امت کو پیش آنے والے قانونی مسائل کا حل نکالا- اور اس طرح ایک بھرپور فقہی روایت پیدا ہوئی جو قرآن و سنّت سے ماخوذ تھی مگر اس میں بھرپور انسانی ذھن بھی لگا تھا- پھر آپ نے دوسرے پیرے میں خود فرمایا کہ مولانا مودودی نے مسلمانوں کو ایک فکر دی- اب یہ فکر چاہے آپ ماں لیں کہ قرآن و سنت سے ماخوذ تھی مگر تھا مودودی صاحب کا اپنا کام-

میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ ہر بدلتے زمانے میں ایسے مفکرین، فقہا اور دانشوروں کی ضرورت ہوتی ہے جو زمانے کے بدلتے معاشی، معاشرتی اور سیاسی مسائل میں دین کا موقف واضح کرتے رہیں- کچھ تبدیلیوں کو قبول کری،ں کچھ میں تغیر و تبدّل کریں اور کچھ کو رد کر دیں- یہی دینی کام ہے- دین کو کسی اصلاح کی ضرورت نہیں اصلاح کی ضرورت زمانے کو ہے اور اسی برتر مقام سے مسلم عالم کو حکمت و تدبر اور علم کے ساتھ زمانے کے چلینج کا مقابلہ کرنا چاہیے- بس میرا خیال ہے کہ مولانا مودودی کے بعد جماعت اسلامی کے لٹریچر میں کوئی ارتقا نہیں ہوا- ایک چھوٹی سی مثال- ضبط ولادت کا مسلے پر مودودی صاحب کا کتابچہ بڑا زبردست ہے- مولانا صرف اسلامی نہیں بلکہ مغربی تحریروں سے اپنا موقف ثابت کرتے ہیں- لیکن ہو سکتا ہے کہ اس مسلے پر کچھ نئی تحقیقات سامنے آ چکی ہوں جن کی وجہ سے شائد اس کتابچے میں کچھ اضافے کے جائیں، کچھ معلومات نکال دی جائیں اور کچھ تحقیقات کو مودودی صاحب کی مزید تائید کے لئے استعمال کیا جائے- اگر مودودی صاحب کے علمی کام پر اس طرح کا کام ہوا ہو اور بڑی تعداد میں ہوا ہو تو مجھے ضرور بتائے گا

محترم برادر اگر اس طرح کا علمی کام نہیں ہو گا تو مودودی صاحب کی علمی اور فکری وارثت کیسے آگے بڑھے گی- مانا کہ مودودی صاحب کی سیاسی اور فلاح کے کاموں کی روایت کو جماعت جیسے تیسے آگے بڑھا رہی ہے- جب تک آپ کے ہاں بڑے یا کہ لیں مناسب درجے کے عالم اور دانشور نہیں پیدا ہوں گے یہ فکر آگے نہیں بڑھے گی اور اگر یہ فکر آگے نہ بڑھی تو آہستہ آہستہ آپ کی سیاسی سپیس بھی کم ہوتی جائے گی جیسا کہ پچھلے کافی عرصے سے ہم دیکھ ہی رہے ہیں

آپ کے تحریک انصاف سے گلے بجا ہوں گے- شائد اس طرح کے کچھ گلے تحریک کو آپ سے ہوں لیکن میری درخواست صرف یہ تھی کہ جماعت اسلامی کو پاپولر پالیٹکس کرنے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ نظر آنا چاہیے- اور پچھلے کچھ عرصے سے جماعت کی یہی پالیسی رہی ہے اور یہ لائق تحسین ہے- میں نہیں سمجھتا کہ موجودہ حکمرانوں کی طرف جماعت کا جھکاؤ انھیں سیاسی یا نظریاتی کسی طرح کا کوئی فائدہ دے گا

آپ نے جماعت کے جمہوری ہونے کو اپنے لئے پسندیدگی کی کافی وجہ قرار دیا ہے- خیر یہ آپ کی چوائس ہے- مجھے شائد یہ بات زیادہ پسند آتی کہ آپ جماعت کے نظریے کو اپنے لئے پسندیدگی کی کافی وجہ قرار دیتے- باقی اقامت دین کے لئے مودودی صاحب جماعت اور دوسرے اسلام پسندوں کی مساعی اور قربانیوں کا تو میں بہت بڑا معترف ہوں- موجودہ دور میں مذہبی محاورے کی مدد سے کولونیل استبداد کا غیر متشدد اور سیاسی مقابلہ اگر کسی نے کیا ہے تو وہ اسلام پسند ہیں اور یقینی طور پر ان اسلام پسندوں کے امام مولانا مودودی ہیں- الله انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرماے آمین
 
Back
Top