
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تیسری بار منسوخی ہونے کےبعد اب تک 12 امیدوار انتخاب لڑنے کی حسرت دل میں لیے ہی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور منسوخی کی آنکھ مچولی مسلسل جاری ہے، اس آنکھ مچولی کے دوران عرصے بیت گئے مگر کراچی میں بلدیاتی انتخابات نا ہوسکے، انتخابات کی راہ دیکھتے امیدواروں میں سےمتعدد اس دنیا سے ہی رخصت ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انتخابات کے انتظار میں اب تک مجموعی طور پر 12 امیدوار انتقال کرچکے ہیں جن میں مختلف اضلاع کی یونین کمیٹیز کیلئے چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کی نشستوں پر انتخابات لڑنے کے خواہشمند امیدوار شامل تھے۔
کراچی میں ضلع کورنگی، شرقی ، کیماڑی اور ملیر سے جنرل کونسلر کے 7 امیدوار، ضلع وسطی کی یونین کمیٹیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دو امیدوار، ضلع غربی میں یوسی چیئرمین کےایک امیدوار انتخابات کی تاریخ کے دوران انتقال کرگئے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کی بار بار اعلان کردہ تاریخ اور ملتوی ہونے کے فیصلوں کے دوران ضلع کورنگی کی یونین کمیٹیز سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 2 امیدوار بھی دنیا فانی سے کوچ کرچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp11h1h1.jpg