
بھارت ودیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن یہ برابری کی سطح پربنیادی معاملات کے تصفیہ پر ہونے چاہئیں: رہنما پی ٹی آئی
ترجمان دفتر خارجہ کی ممتاز زہرہ بلوچ نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا کہ 4 اور 5 مئی کو بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کو ان کے بھارتی ہم منصب اور سربراہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دعوت دی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سیاسی وسفارتی احمایت جاری رکھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات ورہنما پی ٹی آئی فواد احمد چودھری نے بلاول بھٹو کے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے اعلان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: بلاول بھٹو زرداری کا بھارت کا دورہ کرنا کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے لکھا کہ کشمیر کے معاملے کو پس پشت ڈال کر بھارت سے تعلقات قائم کرنا اسی بین الاقوامی ایجنڈی کا حصہ ہے جس کے تحت اس امپورٹڈ حکومت کو پاکستان پر مسلط کر دیا گیا ہے۔
ہم بھارت ودیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن یہ برابری کی سطح پربنیادی معاملات کے تصفیہ پر ہونے چاہئیں، کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے۔ پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اور یہ انتہائی تشویشناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1649329728044830720
دریں اثنا ایک اور پیغام میں اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد احمد چودھری نے لکھا کہ: اس عید پر علی امین گنڈا پور، اعصام الحق اور درجنوں دیگر کارکنان کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں یہ لوگ ان ۂزاروں لوگوں میں شامل ہیں جو پاکستان میں جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اس فسطائ حکومت کے نشانے پر آئے اور ظلم برداشت کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1649282341070835712
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5bilawalainidavisitt.jpg