
آج اسلام آباد میں ایک طرح شہیدصحافت ارشدشریف کی نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت کے مقدمے میں ان کی پیشی ہونا تھی۔
تفصیلات مطابق سینیئر صحافی ارشدشریف کے جنازے کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں انہی کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشدشریف کی درخواست پر 27 اکتوبر کی تاریخ دی تھی۔
بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں ارشد شریف کی درخواست پر 23 مئی کو آرڈر ہوا تھا۔ ارشد شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری سے روکا تھا ، جس کے بعد ارشد شریف کی درخواست پر آرڈر آج تک برقرار تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی وجہ سے کاز لسٹ کینسل کردی گئی۔ واضح رہے کہ شہید صحافت ارشد شریف کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ان کے والد اور شہید بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی، خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے ارشدشریف کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر انتہائی جذباتی اور رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ اپنے محبوب صحافی کو الوداع کرتے وقت زار وقطار روتے رہے۔ شہید ارشد شریف کے چاروں بیٹوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ اور تدفین میں لباس پر قومی پرچم کے بیجز لگا کر شرکت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arsh1i1h1h211.jpg