
این اے 148 ملتان تیمور الطاف اور یوسف رضاگیلانی کے حلقے میں بڑی گڑبڑسامنے آگئی۔۔ برتری بھی کم، کل ڈالے گئے درست ووٹوں اور امیدواروں کو ڈالے گئے مجموعوں ووٹوں میں بھی فرق۔
یوسف رضا گیلانی کی برتری مزید کم ہو کر 104 ووٹ رہ گئی جو اس سے قبل 293 ووٹوں کی تھی۔
اس سے پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے 67326 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ بیرسٹر تیمور ملک نے 67033 ووٹ حاصل کئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1757277125873209735
مگر اسکے بعد جاری کردی نئے نوٹیفکیشن میں یوسف رضاگیلانی نے 68059 اور بیرسٹر تیمورملک نے 67955 ووٹ حاسل کئے۔
پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں درست ووٹوں کی تعداد 216842 اور نئے نوٹیفکیشن میں درست ووٹوں کی تعداد 219,022 ہے جبکہ نئے نوٹیفکیشن میں ٹرن آؤٹ بھی بڑھ کر 52 فیصد سے 53 فیصد ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1757114537805824258
پرانے نوٹیفکیشن میں 12655 ووٹ خارج کئے گئے جبکہ نئے نوٹیفکیشن میں 13012 ووٹ خارج کئے گئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نئے نوٹیفکیشن میں درست ووٹوں کی تعداد 219,022 ہے جبکہ امیدواروں کو 218,993 ووٹ پڑے ۔
https://twitter.com/x/status/1757277423237009625
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/timai1h1i1h.jpg