ایف آئی اے نے بالآخر عمران خان کے سیکیورٹی انچارج کی گرفتاری ظاہرکردی

iftikhar-ghummanah.jpg

افتخار رسول گھمن عدالتی احکامات پر کیمپ جیل میں ہیں،ملزم چوہدری افتخار رسول گھمن اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمہ نمبر 2023/06 میں بھی نامزد ہیں: ترجمان

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرف سے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سکیورٹی انچارج چوہدری افتخار رسول گھمن کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم چوہدری افتخار رسول گھمن کو 12 اپریل 2023ء میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں درج کیے گئے مقدمہ نمبر 2001/291 میں پر گرفتار کیا تھا جس میں وہ پچھلے 22 سال سے مفرور تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم چوہدری افتخار رسول گھمن کو عدالتی احکامات پر کیمپ جیل لاہور میں عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے وہ ایف آئی اے کے پاس موجود نہیں ہے۔ ملزم چوہدری افتخار رسول گھمن ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج کیے گئے مقدمہ نمبر 2023/06 میں بھی نامزد ہیں۔

سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: میرے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ وہ ایک سمندرپار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانےپاکستان آئے۔ میری سیکورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے۔ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے!
https://twitter.com/x/status/1650790988665835525
یاد رہے کہ ایف آئی اے کے انسداد منی لانڈرنگ سیل نے ملزم چوہدری افتخار رسول گھمن کو 12 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم چوہدری افتخار رسول گھمن نے 41 کمپنیاں قائم کر رکھی تھیں جس کے ذریعے وہ مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔ عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ چوہدری افتخار رسول گھمن کا اغوا لندن پلان کا حصہ ہے جس کے مطابق نوازشریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1646173470189920257
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
"22 سال سے مفرور تھے"
Ye Jumla hi kaafi hai Nezam ko samajhne aur samjhane k liay.
Asal mafroor to wo hai jo (sala, kutta, kameena, haramkhor) London mein hai.

👆 👆 👆


اتنی آرگینک اور پُھسپُھسی عزت افزائی سے کام نہیں چلے گا . دو دن کے ریفریشر کورس کے لیے اپنے ڈاکٹر رانا جی سے فوری رابطہ کریں
 

Back
Top