
کراچی کے ایس ایس پی سینٹرل نے برآمد کیے گئے اسلحہ کو نیٹو سے منسوب کرنے سے متعلق اپنے ہی بیان کی وضاحت دیدی ہے۔
خبررساں ادارے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) سینٹرل نے نیپئر تھانے کے سامنے واقع ایک گودام سے برآمد ہونے والے جدید ترین اسلحہ سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میں نے آپریشن کے بعد یہ نہیں کہا تھا کہ یہ اسلحہ نیٹو کا ہے، میں نے امکان ظاہر کیا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ نیٹو کا اسلحہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ گودام میں دفن بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے سے متعلق آپریشن اپنی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے بھی کراچی سے برآمد ہونے والے اسلحہ نیٹو کا ہونے سے متعلق امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلحہ نیٹو کا ہو ایسا ممکن نہیں ہے، اسلحہ میں کسی بھی چیز پر امریکہ یا نیٹو سے منسوب کرنے والی کوئی نشانی موجود نہیں ہے۔
یادرہے کہ کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مذکورہ گودام میں کھدائی کرکے زمین میں دفن جدید اسلحہ برامد کیا تھا، اسلحہ میں اینٹی ایئرکرافٹ گن،مشین گن ، اینٹی ٹینک مائنز سمیت جدید اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ssp-cetnrl11.jpg