ابھی تک خامنہ ای صاحب کی طرف سے براہ راست ڈیل پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ ایک بیان میں انہوں نے مذاکرات کرنے والی ٹیم کو اسکی سخت محنت کو سراہا ہے۔
بقیہ مجھے نہیں علم کہ خامنہ ای صاحب موجودہ حکومت سے کمفرٹیبل ہیں یا نہیں۔
میں اپنی ذات کی حد تک موجودہ حکومت سے کمفرٹیبل نہیں ہوں۔
وجہ یہ ہے کہ تمام تر امیر اور بزنس مین اصلاح پسندوں کے کیمپ میں ہے، بشمول رفسنجانی صاحب کے۔
یہ تمام اصلاح پسند چاہتے تھے کہ ہر صورت میں ڈیل کامیاب ہو تاکہ وہ عالمی سطح پر بزنس کر کے ذاتی جائیداد اور پیسہ بنا سکیں۔ ۔۔۔۔
اصلاح پسندوں کے کیمپ میں موجود بزنس مین افراد پر کرپشن کے زبردست چارجز بھی ہیں۔ انہی کے ادوار میں ہمیشہ ایران میں کرپشن میں اضافہ بھی ہوا ہے۔
میری رائے ان لوگوں کے متعلق یہ رہی ہے کہ انہیں اپنے پرسنل مفادات ایران کے نیشنل مفادات سے زیادہ عزیز ہیں۔