
مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر متحد جماعتوں نےغداری کی ہے تو ثبوت لائے جائیں۔
جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیا آرمی چیف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس دیکھے اور دستخط کیے، کیا کمیٹی نے منٹس کی منظوری دی اور کہا کہ بیرونی سازش ثابت ہوئی ہے اور ہم غدار ہیں؟
شہباز شریف نے مزید کہا کہ 192ارکان اسمبلی کو آرٹیکل 5 کو بنیاد بنا کر غدار قرار دیا گیا ، کیا اب غدار اور وفا دار کی بحث شروع ہو گی؟ عدم اعتماد میں نےاپنی ذات کیلئے نہیں جمع کرائی، غربت سے پسی عوام کیلئے متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب اپنی ذات کی بات آتی ہے تو عمران خان ہر چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کی صفت میں ہے، یہ معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا، ہم نے یہ جرم نہیں کیا تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے آئین کو توڑا، آئین کی حرمت کو پامال کیا گیا ، صدر نے اپنے ذاتی ذہن کا استعمال کیے بغیر ہی سمری منظور کرلی۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وکلا کی متفقہ رائے ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahi11h1h.jpg