
عمران خان وزیراعظم نہ رہے، تاریخ میں پہلی بار کسی منتخب وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، لیکن عمران خان وہ وزیراعظم رہے جنہیں یاد رکھا جائے گا، سینیئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔
ٹوئٹر پیغام میں ہارون الرشید نے کہا کہ اپوزیشن جیت کر ہار گئی اور عمران خاں ہار کر جیت گیا۔ امریکہ بہادر ' یورپی یونین اور ان کے کارندوں کے بل پر حاصل کی جانے والی فتح ' فتح نہیں شکست ہے۔ چند دن کی بات ہے،سر پہ ہاتھ رکھے وہ رو رہے ہوں گے۔
جشن طرب مناؤ گے کہرام کی طرح۔
https://twitter.com/x/status/1512892844649844738
ہارون الرشید نے مزید کہا کہ غلیظ گستاخانہ خاکے بنانے والے گیرٹ ولڈرز نے لکھا ہے کہ عمران خان کی برطرفی سے خوشی ہوئی، وہ دہشت گردوں کا حامی ہے،مغرب کے کسی معروف مسلم دشمن شخص نے مولانا فضل الرحمان، زرداری اور نواز شریف کی ناکامی پہ ایسا بے ساختہ اظہار مسرت کبھی نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1512924992626954242
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بدنام غدار اور معروف بھارتی ایجنٹ طارق فتح نے بھی عمران خان کی معزولی پہ مسرت کا اظہار کیا ہے،سب بھارت نواز' امریکہ نواز اور مذہبی انتہا پسند کپتان کی برطرفی پہ شادماں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1512944512909385729
سینیئر تجزیہ کار نے کہا کہ ایک دوست کا پیغام " امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ پٹھان سے پنگا لینا کتنا مہنگا پڑے گا " خیال تھا کہ سیاسی حرکیات سے نا آشنا عمران خان کو پروردگار نے ٹھگ نواز شریف اور زرداری کو نمٹانے کے لیے پیدا کیا ہے۔ اب اندازہ ہوا کہ استعمار کے خلاف پاکستانی آرزو متشکل کرنے کے لئے بھی۔
https://twitter.com/x/status/1512849349490868229
ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان میں ایک آدھ نہیں بہت سی خامیاں ہیں، مگر پاکستانی لیڈز میں کوئی دوسرا ایسا خودار بھی ہے جو مقامی سازشیوں اور امریکہ سے یورپی یونین میں ان کے سامنے اس طرح ڈٹ کر کھڑا ہو جائے؟ کوئی بھی نہیں۔
جز قیس کوئی نہ آیا بروئے کار
صحرا مگر بہ تنگئی چشم حسود تھا
https://twitter.com/x/status/1512868601887305731
اپنے آخری ٹویٹ میں ہارون الرشید نے کہا کہ نصف شب کو اسی دوست کا پیغام " انصاف بخشنے کے لئے معزز ججوں کی پھرتیاں، نصف شب کو عدالت کا اجلاس طلب کر لیا،معاشرے کی صحت مندی کے لئے عدل ہی سب سے زیادہ انصاف ہے،اور شکر الحمد للہ کہ اداروں نے بالآخر اس کا ادراک کر لیا۔
https://twitter.com/x/status/1512877815414198272
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/im1n1h2h2112.jpg