
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلی کےمعاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے طالبان سے پاکستان اور سوات سے جنگجوؤں کی واپسی کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے سوات پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں سے ذاتی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان اورسوات سے سے جنگجوؤں کو واپس بلایا جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغانستان حکومت کے تعاون سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کررہے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے عفریت اور ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنےکیلئے مذاکرات کا آغاز کیا،ان مذاکرات میں طالبان کو بندوق کے ساتھ آنے کی اجازت کی کوئی بات نہیں ہوئی، ہم ایسا راستہ تلاش کررہےہیں کہ ملک میں دیر پا امن ہون، سوات میں ماضی میں انتہائی ناخوشگوارواقعات رونما ہوئے ہیں،اللہ نے چاہاتوہماری زندگیوں میں ویسےحالات دوبارہ پیدا نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہمارے 10 سے 15 ہزار شہری موجود ہیں، ہم نے انہیں بھی واپس لانا ہے ، طالبان غیر مسلح ہوں اور واپس چلے جائیں،ماحول میں پیدا تلخی کم ہوگی تو ہی مذاکرات اور امن کی بات ہوسکےگی، پاکستان میں امن کیلئے آئینی و شرعی حل تلاش کرنا ہوگا، سوات میں امن کیلئے ہونےو الے مظاہرے خوش آئند ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saif1h1h1.jpg