
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے دعوے کرنے والے وزیر داخلہ بیرون ملک سرمایہ کاری کیوں کررہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ک کیے گئے دعوے درست ثابت ہوئے ہیں، امن امان پر بڑے دعوے کرنے والے وزیر داخلہ دبئی میں سرمایہ کاری کیوں کررہے ہیں؟
انہوں نے دبئی پراپرٹی لیکس کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ رقوم اسٹیٹ بینک کی اجازت سےبیرون ملک منتقل ہوئیں؟ سورس چیک کیا جائے کہ رقوم دبئی کیسے منتقل ہوئیں؟اس سے پتا چل جائے گاکہ دبئی میں جائیداد ڈکلیئرڈ ہیں یا نہیں ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس نے پیسا چھپایا اور منی لانڈرنگ ہوئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، اس پر غور کیا جانا چاہیے کہ پاکستان سے باہر جاکر سرمایہ کاری کیوں کی جارہی ہے؟
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/cN73FHn/9mohsinnaqaviommerayubskj.png