اعظم سواتی کا بیان ہمارے دل کو لگا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

azami1h11h1.jpg

اعظم سواتی کا بیان ہمارے دل کو لگا،اعظم سواتی پر مبینہ برہنہ تشدد پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال بول پڑے

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اعظم سواتی کا بیان ہمارے دل کو لگا، اعظم سواتی نے کہا انکی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اخبارات میں اعظم سواتی کا بیان پڑھ کر دلی دکھ ہوا،پاکستان عزت نفس بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت حلف اٹھانے والے سیاستدان شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو کیسے سلب کر سکتے ہیں؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل باجوہ صاحب! کلمے کی قسم مجھ پر تشدد کیا گیا، سارے راستے مجھے مارا گیا، میری چیخوں پر ویڈیوز بنائی گئیں، میں فریادی کی حیثیت سے ساری ایجنسیوں کو کہتا ہوں انصاف فراہم کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری جان نکال لیتے، کوئی پرواہ نہیں، عزت پر ہاتھ ڈالا ہے، میں ارشد شریف کی طرح شہید نہیں ہوا، زندہ ہوں، بھیجیں لوگ جو مجھ سے تفتیش کریں، انسانی حقوق کا کیس ہے، پوری دنیا کے سامنے جاؤں گا۔

اس سے قبل اعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر برہنہ تشدد کروانے کے پیچھے میجر جنرل فیصل اور بریگیدئیر فہیم ہیں۔

فوادچوہدری نےا س پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے خط کا نوٹس نہیں لیا گیا اسے دن دیہاڑے قتل کیا گیا، شہباز گل پر تشدد کا نوٹس نہیں لیا گیا اب اعظم سواتی کے مقدمے کا نوٹس نہیں لیا گیا تو آئین میں ترمیم کر کے بنیادی انسانی حقوق کا باب ہی ختم کر دیں
https://twitter.com/x/status/1587455192303534080
 

Back
Top