اشنا شاہ کو سمندری طوفان کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا،سوشل میڈیا کا سخت ردعمل

ushana-shah-sea-karachi-uushna-shha.jpg


اشنا شاہ کو سمندری طوفان کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ کو سمندری طوفان کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے غیر سنجیدہ پوسٹ کرنے پر اشنا شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اشنا شاہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی اور کہا کہ میری کراچی کی فلائٹ اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے، اور وہاں ایک طوفان کی بھی وارننگ جاری ہے، میں اپنے شوہر سے اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میرا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تو وہ کسی اور جیون ساتھی کے ساتھ خوش رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ بھی امید ہے کہ میرے شوہر یہ جان جائیں گے کہ ان کی نئی جیون ساتھی مجھ جیسی شاندار نہیں ہوسکتی، یہ ایک مذاق ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو اشنا شاہ کا پبلک پلیٹ فارم پر ایسا مذاق کرنا بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے اشنا شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انوشے امجد نے کہا کہ میں مذاح کی سیاہ قسم کو بھی پسند کرتی ہوں مگر یہ مذاق ایک کچرا ہے ، ساتھ ہی ساتھ یہ انتہائی غیر حساس بھی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1668941979986608130
ماہین نامی صارف نے کہا کہ ان لوگوں نے موت کا ایسا مذاق بنایا ہوا ہے کہ انہوں نے آخرت کی بہت تیاری کی ہوئی ہے، بہت اچھا مذاق ہے ، سب کھل کر ہنسو، ان کے شوہر نے ویسے بھی 2 دن بعد کوئی دوسری عورت ڈھونڈ لینی ہے، نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1668941005163307009
مراد علی نے کہا کہ آپ لوگوں کا حوصلہ توڑ رہی ہیں، طوفان اتنا بھی نہیں، انشااللہ خیر ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1669297199497330688
ایک صارف نے اشنا شاہ کو انتہائی غیر حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس معاملے پر کیسے مذاق کرسکتی ہیں؟ اگر آپ کچھ سمجھداری کی بات نہیں کرسکتیں تو خاموش رہیں۔

https://twitter.com/x/status/1669036383892123648
سالار شیخ نے کہا کہ آپ کے شوہر آپ کے نمٹنے کے بغیر بھی کسی اور کے ساتھ خوش رہ سکتے ہیں، آپ کو اس کیلئے مرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1668761728237338624
مریم عباسی نے سیلاب سے متاثرہ 60 ہزار افراد کی نقل مکانی کی خبر شیئر کرتےہوئے کہا کہ اشناء شاہ تھوڑی شرم کریں یا کم از کم خاموش رہیں۔

https://twitter.com/x/status/1668969392699322368
 

Raiwind-Destroyer

Chief Minister (5k+ posts)
Ye pakistani harami log hai maze ki zindagi hai logon ko celebrity dekha ke pagal kiya howa hai

Pakistan ke asal masaiyel mai ye randiyan kabhi nahi boleen gieen