اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہوسکتا: شیخ رشید

rasheed-arif-alvi-imran-khan-rty.jpg


سب عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اسمبلی کی مدت میں صدرکی منظوری کے بغیراضافہ نہیں ہوسکتا،ایشیائی کانفرنس میں وزیراعظم اورنہ ہی وزیر خارجہ شریک ہوئے،ستمبراکتوبراہم مہینے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1569899672378183680
انہوں نے مزید لکھا کہ ستر وزرا، دو سو چالیس کا ڈالر، چار ہزار روپے من آٹا،غریب کی مزید بربادی ہے، بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔

گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان نہ فوج کو ہراساں کر رہا ہے نہ حکومت کو، اُس کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں،

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا اعلان ہونا باقی ہے، بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے ، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
S Rashid aj kal meethay meethay jotay mar raha ha Showbaz ko..wo bhi araam se ghar beth kar tweets ke zaraya..