
اسلام آباد پولیس نے جمعہ کو سرکاری پیسے پر بار بار حج کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا، اور کہا کہ ان لوگوں نے دوسرے مستحق افراد کے حق پر قبضہ کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے جاری کردہ احکامات کے مطابق سرکاری پیسے پر ایک سے زیادہ حج کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ نے ایسے افسران کی فہرست تیار کی ہے جنہوں نے سرکاری الاؤنس پر بار بار حج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کے ابتدائی مراحل میں کم از کم 20 افسران کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) شامل ہے جس نے سرکاری خرچ پر 8 بار حج کیا ہے اور ایک سب انسپکٹر 5 حج ادا کر چکا ہے۔
انتظامیہ کے دفاتر کے افسران کے قریبی سٹاف بھی فہرست میں شامل ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ انکوائری مکمل ہوتے ہی ایسے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/islam-abad-police-hajj.jpg